راہ

Majzoob — جنوری 8، 2022 8:08 شام
راہ دھندلی ھے کٹھن ھے گمنام ھے کافی
مجھ کو پرواہ نہیں ترا نام ھے کافی
شدت غم میں اب کچھ تو مزہ ھے آیا
درد اتنا کہ مجھے آرام ھے کافی
مجھ سے بس خود کو ملا دے اک بار
عمر رفتہ کو وہی اک شام ھے کافی
اس تماشے میں مجھے اور تماشہ نہ بنا
اس کہانی کا یہی انجام ھے کافی
اک تری دید فقط چاہت ھے مری
حاصل عمر کا یہی انعام ھے کافی
الف عین — جنوری 9، 2022 4:44 صبح
اگر شاعری میں سنجیدہ ہیں تو عروض کی شد بد حاصل کریں۔ اس کی اصلاح کا مطلب ہے کہ اس کو کسی بحر میں دوسرے الفاظ یا ترتیب کے ساتھ فٹ کرنا، اور یہ کام کم از کم میں تو نہیں کرنا چاہتا!
ھے کو ہے ہی لکھا کریں، ھ کو ہ زبردستی لکھنا یا یہ بہانا کرنا کہ ھ خوبصورت نظر آتی ہے، قابلِ قبول نہیں
Majzoob — جنوری 15، 2022 6:23 صبح
شکریہ
Majzoob — جنوری 15، 2022 6:24 صبح
اگر شاعری میں سنجیدہ ہیں تو عروض کی شد بد حاصل کریں۔ اس کی اصلاح کا مطلب ہے کہ اس کو کسی بحر میں دوسرے الفاظ یا ترتیب کے ساتھ فٹ کرنا، اور یہ کام کم از کم میں تو نہیں کرنا چاہتا!
ھے کو ہے ہی لکھا کریں، ھ کو ہ زبردستی لکھنا یا یہ بہانا کرنا کہ ھ خوبصورت نظر آتی ہے، قابلِ قبول نہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%DB%81.117966/