راہِ طلب میں کیا عجب دولت ملی ...

La Alma — جنوری 7، 2017 1:15 شام
راہِ طلب میں کیا عجب دولت ملی
اس جستجو کو آپؐ کی سنّت ملی
اُمّ الکتاب اتری رسولِِ پاکؐ پر
فیضانِ احمؐد کے سبب حکمت ملی
جتنا جھکی طاعت نبؐی کے واسطے
اتنی جبینِ ناز کورفعت ملی
قلب و نظر جب حق کے تابع ہو گئے
امّت کو اپنی گمشدہ عظمت ملی
کہلاتے ہیں وہ رحمت الّلعالمیں
بن مانگے در سے آپؐ کے رحمت ملی
صد شکر ہے سوئے مدینہ ہم چلے
کوئے محمؐد سے کوئی نسبت ملی
ذکرِ نبؐی لب پر مرے ہر دم رہا
مدحِ پیمبرؐ کے عوض جنّت ملی

فیضان قیصر — جنوری 7، 2017 1:45 شام
سبحان اللہ۔بہت خوب
خالد محمود چوہدری — جنوری 7، 2017 2:34 شام
:great::best::a6::zabardast1::good:
La Alma — جنوری 7، 2017 3:44 شام
سبحان اللہ۔بہت خوب
بہت شکریہ .
La Alma — جنوری 7، 2017 3:45 شام
پسندیدگی کے لیے شکر گزار ہوں .
پراچہ — جنوری 8، 2017 2:20 صبح
ماشاءاللہ
ہہت ہی عمدہ
سید لبید غزنوی — جنوری 8، 2017 4:59 صبح
ما شاء اللہ کیا خوب کلام ہے ۔۔۔زبردست ۔۔۔اللہ مدحت پیمبرﷺ اور محبت پیمبر ﷺ کو ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنا دے آمین۔
الف عین — جنوری 8، 2017 5:30 صبح
اس کے ارکان سمجھنے سے قاصر ہوں۔ معذرت
سید عاطف علی — جنوری 8، 2017 5:41 صبح
اس کے ارکان سمجھنے سے قاصر ہوں۔ معذرت
کوئی غیر معروف بحر منتخب کی ہے شاید۔
فعلن مفاعیلن فعولن فاعلن۔پر تقطیع ہو رہے ہیں ۔
La Alma — جنوری 8، 2017 5:47 صبح
ماشاءاللہ
ہہت ہی عمدہ
شکر گزار ہوں .
La Alma — جنوری 8، 2017 5:48 صبح
ما شاء اللہ کیا خوب کلام ہے ۔۔۔زبردست ۔۔۔اللہ مدحت پیمبرﷺ اور محبت پیمبر ﷺ کو ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنا دے آمین۔
پسندیدگی کا شکریہ . جزاک اللہ
La Alma — جنوری 8، 2017 5:49 صبح
اس کے ارکان سمجھنے سے قاصر ہوں۔ معذرت
کوئی غیر معروف بحر منتخب کی ہے شاید۔
فعلن مفاعیلن فعولن فاعلن۔پر تقطیع ہو رہے ہیں ۔

رجز مسدس سالم
مستفعلن مستفعلن مستفعلن
سید عاطف علی — جنوری 8، 2017 7:02 صبح
مستفعلن مستفعلن مستفعلن
یہ بحر بہت کثرت سے مستعمل نہیں رہی ۔اگر چہ یقینا درست ہے۔اور نعت بھی بہت اچھی کہی ہے۔
اس جستجو کو آپؐ کی سنّت ملی
یہاں جستجو کو سنت ملنا کچھ محاورے کے اسلوب سے ہٹ کر کہا گیا ہے (نہ جانے کیوں )۔۔۔۔جستجو کرنے والے کوجستجو "سے" سنت ملنے کا معنی ہونا چاہیئے۔
جتنا جھکی طاعت نبؐی کے واسطے
طاعت نبی کی ترکیب بغیر اضافت کے ذرا ناہمواری کا احساس پیدا کر رہی ہے۔ اس کی ترتیب و نشست کچھ بہتر ہونی چاہیئے۔
الف عین — جنوری 8، 2017 2:10 شام
یہ بحر بہت کثرت سے مستعمل نہیں رہی ۔اگر چہ یقینا درست ہے۔اور نعت بھی بہت اچھی کہی ہے۔
یہاں جستجو کو سنت ملنا کچھ محاورے کے اسلوب سے ہٹ کر کہا گیا ہے (نہ جانے کیوں )۔۔۔۔جستجو کرنے والے کوجستجو "سے" سنت ملنے کا معنی ہونا چاہیئے۔
طاعت نبی کی ترکیب بغیر اضافت کے ذرا ناہمواری کا احساس پیدا کر رہی ہے۔ اس کی ترتیب و نشست کچھ بہتر ہونی چاہیئے۔
متفق۔ لیکن جبین ناز کیوں؟
La Alma — جنوری 8، 2017 3:52 شام

نشان دہی کے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ .
La Alma — جنوری 8، 2017 3:53 شام
متفق۔ لیکن جبین ناز کیوں؟
اس عاجزی پہ فخر کیوں نہ ہو ...

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%DB%81%D9%90-%D8%B7%D9%84%D8%A8-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B9%D8%AC%D8%A8-%D8%AF%D9%88%D9%84%D8%AA-%D9%85%D9%84%DB%8C.94033/