رباعی

Anees jan — اپریل 3، 2020 5:16 صبح
شب ہجر کی ہے، ہوسو ظلمت چھائی
اب موت سے ہی ہوگی خلاصی بھائی
پر کیا کروں میں، موت کہ آتی ہی نہیں
ہر بار یہ کہتی ہے کہ آئی آئی!!
الف عین
محمد عمیر پیرزادہ — اپریل 3، 2020 5:31 صبح
اللہ سلامت رکھے سکھ کے ساتھ امین
خوب کہا ہے
الف عین — اپریل 3، 2020 6:05 صبح
رباعی کی بحور پر مجھے زیادہ دسترس نہیں، یہ میدان محمد وارث کا ہے۔ ویسے خوب ہے، 'ہر سو' کو 'ہر سو ہے' بھی کیا جا سکتا ہے میرے خیال میں، جس سے روانی میں اضافہ ہو سکتا ہے
محمد وارث — اپریل 3، 2020 6:17 صبح
رباعی کی بحور پر مجھے زیادہ دسترس نہیں، یہ میدان محمد وارث کا ہے۔ ویسے خوب ہے، 'ہر سو' کو 'ہر سو ہے' بھی کیا جا سکتا ہے میرے خیال میں، جس سے روانی میں اضافہ ہو سکتا ہے
اعجاز صاحب، رباعی وزن میں ہے اور آپ کا مشورہ بھی صائب ہے،" شب ہجر کی ہے، ہر سو ہے ظلمت چھائی " لیکن اس صورت میں 'سو' کی واؤ گری ہوئی سمجھنی پڑے گی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C.111090/