رباعی

سید ذیشان — فروری 19، 2014 12:36 شام
یہ رباعی کہنے کی میری پہلی کوشش ہے۔ اصلاح کے لئے حاضر ہے۔
کہتا ہر دم ہے تو مجھ سے یہ طبیب
مے نوشی زندگی کی ہر پل ہے رقیب
جتنے بھی مے کے بن جی لیتے ہم
سب تم ہی کو بے سرور وہ دن ہوں نصیب
ابن رضا — فروری 19، 2014 1:03 شام
یہ رباعی کہنے کی میری پہلی کوشش ہے۔ اصلاح کے لئے حاضر ہے۔
کہتا ہر دم ہی تو مجھ سے ہے طبیب
مے نوشی زندگی کی ہر پل ہے رقیب
جتنے بھی مے کے بن جی لیتے ہم
سب تم ہی کو بے سرور وہ دن ہوں نصیب

میں نے رباعی تو کبھی نہیں کہی البتہ مجھے یہاں کچھ بھرتی اور تعقید محسوس ہو رہی جس کو آپ مزید بہتر کر سکتے ہیں۔ دیکھتے ہیں اساتذہ کیا فرماتے ہیں۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 20، 2014 10:30 صبح
اچھی کاوش ہے۔۔۔
سید ذیشان — فروری 20، 2014 12:22 شام

شکریہ اسامہ بھائی :)
الف عین — فروری 25، 2014 5:15 صبح
درست تو لگ رہی ہے، اگرچہ روانی کی کمی ہے۔ بحر کے بارے میں عزیزی بسمل کیا کہتے ہیں؟
شوکت پرویز — فروری 25، 2014 11:44 صبح
بحر درست ہے انکل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C.72251/