راشد ماہیؔ — اپریل 12، 2018 7:27 صبح
اساتذہ حضرات کی توجہ درکار ہے۔
دل بھی محرم از دلداری نہ رہا
سر ہے پر اہلِ سرداری نہ رہا
غیروں کے قدموں پہ چلا ہے ماہیؔ
مسلم اپنے دیں کا پجاری نہ رہا
محمد تابش صدیقی — اپریل 12، 2018 7:51 صبح
میری جانب سے اس میں صرف یہی اصلاح ہے کہ بھائی ایک رنگ استعمال کر لو۔
رباعی اپنی سمجھ سے باہر کی چیز ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2018 8:21 صبح
اساتذہ حضرات کی توجہ درکار ہے۔
دل بھی محرم از دلداری نہ رہا
سر ہے پر اہلِ سرداری نہ رہا
غیروں کے قدموں پہ چلا ہے ماہیؔ
مسلم اپنے دیں کا پجاری نہ رہا
میری جانب سے اس میں صرف یہی اصلاح ہے کہ بھائی ایک رنگ استعمال کر لو۔
رباعی اپنی سمجھ سے باہر کی چیز ہے۔
کم از کم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ بڑی رنگین رباعی ہے!
محمد وارث — اپریل 12، 2018 8:31 صبح
وزن درست ہے!
محمد وارث — اپریل 12، 2018 8:32 صبح
قافیہ ردیف کی مناسبت سے کاش اس میں کچھ ایسا ٹکڑا بھی ہوتا کہ "زرداری نہ رہا"!

راشد ماہیؔ — اپریل 12، 2018 9:34 صبح
قافیہ ردیف کی مناسبت سے کاش اس میں کچھ ایسا ٹکڑا بھی ہوتا کہ "زرداری نہ رہا"!
واہ استاد واہ۔۔۔
آپ کہیں تو نئی رباعی بنا لیتے ہیں۔۔
راشد ماہیؔ — اپریل 12، 2018 11:51 صبح
جناب
امان زرگر جی
آپ کو خاص دشمنی ہے ہم سے کوئی
کہ جب آتے ہیں ناپسند کا انگوٹھا لگا کے چلے جاتے ہیں
یا کوئی نیا اندازِ محبت ہے۔۔۔۔؟
راشد ماہیؔ — اپریل 12، 2018 12:25 شام
قافیہ ردیف کی مناسبت سے کاش اس میں کچھ ایسا ٹکڑا بھی ہوتا کہ "زرداری نہ رہا"!
کم از کم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ بڑی رنگین رباعی ہے!
اچھی بھلی سنجیدہ بات کو آپ نے مزاح بنا دیا۔۔۔
امان زرگر — اپریل 12، 2018 1:23 شام
واہ استاد واہ۔۔۔
آپ کہیں تو نئی رباعی بنا لیتے ہیں۔۔
جناب
امان زرگر جی
آپ کو خاص دشمنی ہے ہم سے کوئی
کہ جب آتے ہیں ناپسند کا انگوٹھا لگا کے چلے جاتے ہیں
یا کوئی نیا اندازِ محبت ہے۔۔۔۔؟
سرخ کردہ اپنی تحریر پہ غور کیجئے شاید کسی ٹرک کے استاد سے بات کی آپ نے؟
راشد ماہیؔ — اپریل 17، 2018 9:26 صبح
الف عین — اپریل 18، 2018 6:59 صبح
کیا رباعی میں ایطا نہیں ہوتا
محمد وارث
محمد وارث — اپریل 18، 2018 7:01 صبح
کیا رباعی میں ایطا نہیں ہوتا
محمد وارث
قافیہ ہوتا ہے تو پھر ایطا بھی ہوتا ہے اعجاز صاحب!

راشد ماہیؔ — اپریل 18، 2018 9:06 صبح
قافیہ ہوتا ہے تو پھر ایطا بھی ہوتا ہے اعجاز صاحب!
ہمیں بھی کچھ سمجھائیے صاحبان۔۔!