رباعی برائے اصلاح

محمد فائق — فروری 22، 2022 9:52 شام
دشوار و دل افگار ہوئے جاتے ہیں
حالات ستم گار ہوئے جاتے ہیں
اے چارہ گراں! تیرے مریضِ فرقت
اب اور بھی بیمار ہوئے جاتے ہیں
محمد فائق — فروری 22، 2022 9:53 شام
الف عین سر
سید عاطف علی — فروری 23، 2022 12:56 صبح
چارہ گراں کے ساتھ تیرے ٹھیک نہیں ۔
الف عین — فروری 23، 2022 4:17 صبح
پہلے دو مصرعوں میں ایطا کا عیب بھی ہے
اگر چارہ گر کو واحد بھی لایا جائے تو تیرے مریض فرقت کی ترکیب کچھ درست نہیں لگ رہی، مریض کے ل یا تو تیرا/تمہارا وغیرہ ضمیر اختیار کی جائے یا مرض سے تعلق کی، مریض فرقت/محبت وغیرہ
محمد فائق — فروری 23، 2022 2:25 شام
دشوار و دل آزار ہوئے جاتے ہیں
حالات ستم گار ہوئے جاتے ہیں
اے پردہ نشیں! تیری محبت کے مریض
اب اور بھی بیمار ہوئے جاتے ہیں
الف عین سر
سید عاطف علی سر
الف عین — فروری 24، 2022 4:00 صبح
درست ہو گئی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.118155/