رباعی برائے اِ صلاح

شہنواز نور — ستمبر 25، 2016 2:12 شام
السلام علیکم ۔ ایک رباعی پیش ہے اساتذہ سے اِصلاح کی گزارش ہے ممنون رہوں گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ شہنواز نور
شہنواز نور — ستمبر 25، 2016 2:16 شام
پر زور مخالف یہ ہوا ہے تو ہے
روشن تری امید وفا ہے تو ہے
کس بات کا ہے خوف یہ ڈر کیسا ہے
اے نور ترے ساتھ خدا ہے تو ہے
محمد ریحان قریشی — ستمبر 25، 2016 3:08 شام
کس بات کا ہے خوف یہ ڈر کیسا ہے
ڈر ہے کیسا کر لیجیے. تقابل ردیفین کا عیب دور ہو جائے گا.
رباعی خوب ہے.
شہنواز نور — ستمبر 26، 2016 9:56 صبح
آپ کا مشورہ قابل غور ہے محمد ریحان قریشی بھائی الف عین سر کی اِ صلاح کا منتظر ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B9%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%90-%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.92105/