رقص کرتے ہیں، چلی آتی ہے برسات کے ساتھ

شاہد شاہنواز — اگست 10، 2015 12:22 شام
رقص کرتے ہیں، چلی آتی ہے برسات کے ساتھ
یاد مشروط نہیں اس کی ملاقات کے ساتھ
منہ کے بل گر کے بھی دنیا پہ ہنسی آتی ہے
لحظہ لحظہ ہے مسرت کوئی صدمات کے ساتھ
پوچھتے وقت کہیں طنز کی برسات بھی ہے
اک ہنسی بھی ہے زمانے کے سوالات کے ساتھ
کس کو معلوم ہے دنیا میں کہانی اپنی؟
کون کرتا ہے تری بات مری بات کے ساتھ
پھر جھکا لیتا ہے گر یار ملا کر بھی نظر
یہ ستم بھی تو ضروری ہے عنایات کے ساتھ
تم سے پوچھوں گا کسی روز یہ رونے کا سبب
اور کچھ دن تو گزارو مرے حالات کے ساتھ
ہاتھ اٹھتے ہیں دعا کو تو جھکائے ہوئے سر
یعنی کچھ شکر بھی شامل ہے شکایات کے ساتھ
اب تو ہے صرف یہ حالات کا رونا شاہدؔ
اب نہ جدت نہ روایات خیالات کے ساتھ
برائے توجہ:
محترم الف عین صاحب
ادب دوست — اگست 10، 2015 6:24 شام
بہت خوب شاہد شاہنواز بھائی، ماشاءاللہ بہت اچھی غزل ہے
ادب دوست — اگست 10، 2015 6:24 شام
اب تو ہے صرف یہ حالات کا رونا شاہدؔ
اب نہ جدت نہ روایات خیالات کے ساتھ

واہ کیا کہنے۔۔
کاشف اسرار احمد — اگست 11، 2015 5:18 صبح
خوب شعر ہے:
ہاتھ اٹھتے ہیں دعا کو تو جھکائے ہوئے سر
یعنی کچھ شکر بھی شامل ہے شکایات کے ساتھ
ماشا اللہ ۔۔ عمدہ غزل ہے شاہد شاہنواز بھائی ۔۔
لئیق احمد — اگست 11، 2015 6:02 صبح
منہ کے بل گر کے بھی دنیا پہ ہنسی آتی ہے
لحظہ لحظہ ہے مسرت کوئی صدمات کے ساتھ
بہت خوب۔ لطف آیا پڑھ کے
عرفان سعید — اگست 11، 2015 6:08 صبح
تم سے پوچھوں گا کسی روز یہ رونے کا سبب
اور کچھ دن تو گزارو مرے حالات کے ساتھ
بہت خوب!
آوازِ دوست — اگست 11، 2015 6:19 صبح
ماشاء اللہ
نور وجدان — اگست 11، 2015 6:34 صبح
اچھی کہی ۔۔مطلع تو بہت ہی خوبصورت ہے ۔ماشاءاللہ
شاہد شاہنواز — اگست 14، 2015 7:30 صبح
آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔
شاہد شاہنواز — اگست 14، 2015 7:37 صبح
محترم الف عین تو توجہ نہ فرما سکے ۔ شاید کوئی مصروفیت ہوگی۔
نورالحسن جوئیہ — اگست 15، 2015 1:50 شام
بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D9%82%D8%B5-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA%D8%8C-%DA%86%D9%84%DB%8C-%D8%A2%D8%AA%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.83872/