روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو

محمد خلیل الرحمٰن — مئی 15، 2020 5:01 شام
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
بولو کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے او یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری کہہ تو دیا میں نے
اچھا معاف کیا میں نے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
پانچ منٹ میں آؤں گا
پانچ منٹ میں کیوں بھئی کیوں
مچھلی کو بھی دیکھ تو لوں
شکیل احمد خان23 — مئی 15، 2020 6:24 شام
محترم خلیل صاحب !
نظم بہت پیاری اور دل کو چھولینے والی ،بچوں ہی کے لیے نہیں بڑوں کے لیے بھی پرکشش اور پرلطف ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 15، 2020 7:28 شام
محترم خلیل صاحب !
نظم بہت پیاری اور دل کو چھولینے والی ،بچوں ہی کے لیے نہیں بڑوں کے لیے بھی پرکشش اور پرلطف ہے۔
جزاک اللہ خیرا۔ شکیل بھائی پسندیدگی پر دلی شکریہ قبول فرمائیے۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 16، 2020 7:51 صبح
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
ہاں بھئی کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے مرے یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری کہہ تو دیا میں نے
اچھا معاف کیا میں نے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
پانچ منٹ میں آؤں گا
پانچ منٹ میں کیوں بھئی کیوں
مچھلی کو بھی دیکھ تو لوں
رول پلے حبیب اور ندیم کے نام سے دو بچے کرسکتے ہیں۔ ادھر بآسانی معمولی تبدیلیوں کے بعد حبیبہ رفیقہ کے نام سے دو بچیاں بھی کرسکتی ہیں۔
شیخ عرفان لاہور — مئی 21، 2020 2:23 صبح
بہت عمدہ
چھوٹا ستارہ کا چاند — مئی 21، 2020 8:08 صبح
سردیوں کے آغاز سے ہی ہے ... نومبر میں مجھے اصلی بیمار ہو گیا ... تیز بخار ، کھانسی ، ہوا کے لئے گرفت کرنے کی ضرورت (مجھے کوئ تناسب نہیں ہے) بو اور ذائقہ کا احساس کھو گیا . مجھے آخر کار اپنے ڈاکٹر کو فون کرنا پڑا اور اپنی کھانسی کے لئے ایک Rx جانا پڑا۔ میں بیمار تھا 3 ہفتے
محمد امین صدیق — مئی 21، 2020 9:03 صبح
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
بولو کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے او یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری کہہ تو دیا میں نے
اچھا معاف کیا میں نے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
پانچ منٹ میں آؤں گا
پانچ منٹ میں کیوں بھئی کیوں
مچھلی کو بھی دیکھ تو لوں
واہ ۔۔۔ بہت عمدہ خلیل بھائی ۔ :):)
فیضان قیصر — مئی 23، 2020 2:03 صبح
بہت مزیدار گفتگو ہے، بہت داد
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو
ہیلو سچے دوست مرے
بولو کچے دوست مرے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
آج نہیں آ پاؤں گا
کیوں نہ آؤ گے او یار
میری مچھلی ہے بیمار
کیونکر تم نے جانا ہے
چھوڑا اس نے کھانا ہے
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
اچھا معاف کیا کہہ دو
تم بھی سوری بولو تو
سوری کہہ تو دیا میں نے
اچھا معاف کیا میں نے
آؤ کھیل کھلاؤں گا
پانچ منٹ میں آؤں گا
پانچ منٹ میں کیوں بھئی کیوں
مچھلی کو بھی دیکھ تو لوں
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2020 7:46 صبح
بہت مزیدار گفتگو ہے، بہت داد
آداب عرض ہے جناب!
جاسمن — مئی 23، 2020 12:24 شام
واہ بھئی واہ!
مزیدار گفتگو ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2020 2:30 شام
اآداب
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2020 2:31 شام
واہ ۔۔۔ بہت عمدہ خلیل بھائی ۔ :):)
جزاک اللہ خیرا آمین صدیق بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2020 2:32 شام
واہ بھئی واہ!
مزیدار گفتگو ہے۔
جزاک اللہ بٹیا!
ظہیراحمدظہیر — مئی 24، 2020 9:14 شام
ہمارے ایک دوست کے بقول "مزیدار مزیدار!" :):):)
حسبِ معمول منفرد موضوع پر ہلکی پھلکی سی نظم! واہ!
زمرے کی رعایت سے ایک چھوٹی سی تجویز اس شعر پر:
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
ہاں بس تم ہی دل توڑو
مصرع ثانی میں "ہی" کی نشست درست جگہ پر نہیں لگ رہی ۔ اگر اس مصرع کو الگ سے دیکھا جائے تو اصولاً یوں ہونا چاہئے کہ: ہاں بس تم دل ہی توڑو : لیکن پہلے مصرع کی مناسبت سے یوں ہونا چاہئے:
چھوڑو بھئی یه ضد چھوڑو
بس بھی کرو دل مت توڑو
لاريب اخلاص — مئی 25، 2020 6:50 صبح
کتنا مشکل ہے نا روٹھے کو منانا۔
لیکن
روٹھے دوست کو منانے کے لیے ٹیلیفون پر گفتگو یہ بھی خوب ہے:)
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 25، 2020 7:43 صبح
ہمارے ایک دوست کے بقول "مزیدار مزیدار!" :):):)
صابرہ امین — مئی 29، 2020 4:58 شام
آداب
بہت پیاری نظم لکھی ہے بھئ ۔ ۔ یہ تو صاف ظاہر ہے کہ آپ نے اپنے اندر کے بچے کو بڑے پیار سے زندہ رکھا ہوا ہے ۔ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D9%88%D9%B9%DA%BE%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D9%B9%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%81%D9%88%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%DA%AF%D9%81%D8%AA%DA%AF%D9%88.111804/