رہتا ہے میرے دل میں محبتوں کی طرح

نکتہ ور — مارچ 30، 2014 11:30 صبح
میری پہلی تُک بندی، اگر میرے ایک صفحے کے دیوان کی زندگی کو خطرہ نہ ہوتا تو شاید میں ابھی بھی اس کو یہاں شائع نہ کرتا۔ :lol:
بجتا ہے آستانوں میں گھنٹیوں کی طرح
رہتا ہے میرے دل میں محبتوں کی طرح
دور کیوں جائیں ، یہیں دیکھ لیں
عکس ہے میرے دل میں احساسوں کی طرح
کھو جاتا ہے تو ملنے کی طلب میں
بہت باتیں کرتے ہیں دیوانوں کی طرح
اک بے کلی ہے اک بے قراری ہے
پھرتا ہوں شہر شہر بے قراروں کی طرح
جھلک دکھا کے پھر ملتا نہیں
کیوں اتنا ستاتا ہے حسینوں کی طرح
زندگی رہی تو اک روز مل جائے گا
لازم ہے تلاش کرتے رہو طلبگاروں کی طرح
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 31، 2014 10:17 صبح
دیوانے نکتہ ور کا دیوانِ نکتہ ور۔ :)
ابن رضا — مارچ 31، 2014 10:28 صبح
بہت باتیں کرتے ہیں دیوانوں کی طرح:p
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 31، 2014 11:23 صبح
یعنی ایک شعر اور مکمل ہوگیا۔ :)
نایاب — مارچ 31، 2014 1:31 شام
محترم نکتہ ور بھائی
بہت خوب تک بندی کی ہے ۔۔۔۔
اس تک بندی کو جاری رکھیئے مسلسل ۔۔۔
بہت دعائیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%DB%81%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D8%AD.73108/