زندگی ہم نے یوں گزاری ہے۔۔۔۔

عبدالمعیدعارف — فروری 21، 2013 5:10 شام
دل ہے مغموم،آنکھ بھاری ہے​
زندگی ہم نے یوں گزاری ہے​
قافلہ لٹ گیا ہےمنزل پر​
میری آنکھوں سے خون جاری ہے​
دیکھنا،میں ہی جیت جاؤں گا​
میں نے جاں بےوفا پہ واری ہے​
زندگی کا یہی فسانہ ہے​
جیسے کانٹوں پہ شب گزاری ہے​
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 23، 2013 2:27 صبح
خوش آمدید عبدالمعیدعارف بھائی۔ اپنا تعارف بھی پیش کیجیے۔
خوب ہیں غزل کے اشعار۔داد قبول فرمائیے
الف عین — فروری 23، 2013 9:39 صبح
خوش آمدید عبد المعید عارف۔ غزل خوب ہے، ایک دو اشعار کا اضافہ کر دیں۔ اصلاح کی فی الحال ضرورت نہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%AF%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94.60214/