زیست آلودہ ء گناہ نہ کی

عباد اللہ — اگست 24، 2017 9:12 شام
زیست آلودہ ء گناہ نہ کی
ہم نے تعظیمِ شیخ و شاہ نہ کی
کب ہوا یوں کہ ہم. نے بہرِ غضب
خود ہی اپنی کمیں تباہ نہ کی
اپنے ہی دل سے کی ہے کسبِ ضیاء
یک نگہ سوئے مہر و ماہ نہ کی
خلق کو نیک و بد بتاتے رہے
اپنی جانب کبھی نگاہ نہ کی
کر کے نفریں کلاہ و منصب پر
اپنی فردِ عمل سیاہ نہ کی
شکوہ ء چرخ ننگ تھا ہم کو
ظلم سہتے رہے پہ آہ نہ کی
تف نہیں کی منال و مال پہ اور
کل جہاں میں کسی کی چاہ نہ کی
ہم سے شکوہ عبث ہے جاناناں
ہم نے تو خود سے بھی نباہ نہ کی
عباد اللہ​
نمرہ — اگست 25، 2017 2:05 صبح
واہ!
نباہ کی تذکیر و تانیث دیکھ لیجیے۔
محمد وارث — اگست 25، 2017 6:08 صبح
خوب غزل ہے جناب، لاجواب!
محمد تابش صدیقی — اگست 25، 2017 6:14 صبح
بہت خوب۔
خلق کو نیک و بد بتاتے رہے
اپنی جانب کبھی نگاہ نہ کی

کر کے نفریں کلاہ و منصب پر
اپنی فردِ عمل سیاہ نہ کی

شکوہ ء چرخ ننگ تھا ہم کو
ظلم سہتے رہے پہ آہ نہ کی
عائشہ صدیقہ — اگست 25، 2017 6:15 صبح
واہ بہت خوب
عباد اللہ — اگست 25، 2017 6:54 صبح
واہ!
نباہ کی تذکیر و تانیث دیکھ لیجیے۔
یہ ہماری غزل مومن خان مومن کی زمین میں ہے ان کا شعر ہے
ہم بھی کچھ خوش نہ تھے وفا کر کے
تم نے اچھا کیا نباہ نہ کی
خوب غزل ہے جناب، لاجواب!
شکریہ سر
بہت شکریہ
نوازش
محمد خرم یاسین — اگست 25، 2017 8:27 صبح
تعظیمِ شیخ و شاہ نہ ۔۔۔گناہ ؟؟؟؟؟
محمد خرم یاسین — اگست 25، 2017 8:29 صبح
نفریں کلاہ و منصب ۔۔۔سیاہی فردِ عمل ؟؟؟​
عباد اللہ — اگست 25، 2017 8:45 صبح
تعظیمِ شیخ و شاہ نہ ۔۔۔گناہ ؟؟؟؟؟
جی اس میں کیا تردد ہے؟
شیخ و شاہ کی تعظیم ہمارے واسطے باعث ننگ ہے
نفریں کلاہ و منصب ۔۔۔سیاہی فردِ عمل ؟؟؟​
کلاہ و منصب لائق نفرین بھی نہیں ہیں پس ان پر نفرین کرنا فرد عمل میں سیاہی کا باعث ہے
یوسف سلطان — اگست 25، 2017 9:31 صبح
خلق کو نیک و بد بتاتے رہے
اپنی جانب کبھی نگاہ نہ کی
خوبصورت ۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — اگست 25، 2017 9:41 صبح
ہم سے شکوہ عبث ہے جاناناں
ہم نے تو خود سے بھی نباہ نہ کی
واہ عباد بھائی۔:)
کیا خوب ارشاد فرمایا۔ماشاءاللہ
La Alma — اگست 25، 2017 12:18 شام
ہمیشہ کی طرح لاجواب !!
کر کے نفریں کلاہ و منصب پر
اپنی فردِ عمل سیاہ نہ کی
مطلع کے شعر میں آپ نے کلاہ و منصب پر نفرین تو بھیج دی.
زیست آلودہ ء گناہ نہ کی
ہم نے تعظیمِ شیخ و شاہ نہ کی
لاریب مرزا — اگست 25، 2017 12:35 شام
بہت عمدہ!!
عباد اللہ — اگست 25، 2017 1:56 شام
ہمیشہ کی طرح لاجواب !!
حسن نظر
مطلع کے شعر میں آپ نے کلاہ و منصب پر نفرین تو بھیج دی.
ایسا نہیں ہے ویسے میر نے فرمایا تھا کہ
طرفیں رکھے ہے ایک سخن چار چار میر
کیا کیا کہا کریں ہیں زبان قلم سے ہم
اب نفرین نہ کرنے سے شعر میں دو طرفیں تو آ ہی گئی ہیں ہاں اگر آپ نے خوش عقیدہ قاری کو بد ظن کرنے کی ٹھانی ہو تو اور بات ہے :p
عباد اللہ — اگست 25، 2017 2:00 شام
شکریہ
عباد اللہ — اگست 25، 2017 2:45 شام
واہ عباد بھائی۔:)
کیا خوب ارشاد فرمایا۔ماشاءاللہ
بھیا یہ عذر مسترد ہو گیا ہے آپ بھی طنز فرما لیجیے
:ROFLMAO:
محمدابوعبداللہ — اگست 31، 2017 7:07 صبح
بہت خوب جناب
عباد اللہ — اگست 31، 2017 10:45 شام
بہت شکریہ استاد :redheart::redheart:
الف عین — ستمبر 1، 2017 10:45 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B2%DB%8C%D8%B3%D8%AA-%D8%A2%D9%84%D9%88%D8%AF%DB%81-%D8%A1-%DA%AF%D9%86%D8%A7%DB%81-%D9%86%DB%81-%DA%A9%DB%8C.98052/