سائیکل کے پہیے

نوید اکرم — اپریل 16، 2016 6:02 شام
اگر دیکھو کبھی تم غور سے سائیکل کے پہیوں کو
تو جانو گے کہ وہ دونوں
مساوی ہیں، برابر ہیں
مگر ہے ایک آگے اور لگا ہے دوسرا پیچھے
کہ دونوں کے عمل کے دائرے ہیں مختلف بالکل
کوئی کم تر نہیں ان میں
کوئی برتر نہیں ان میں
مگر جو پچھلا پہیہ ہے
چلاتا ہے وہ اگلے کو
کہ گر سائیکل چلانی ہے تو یہ بے حد ضروری ہے
ذرا سوچو! اگر سائیکل کے دونوں پہیے پیچھےہوں
یا پھر دونوں ہی آگے ہوں
تو کیا ہو گا؟
یہ سائیکل چل سکے گی کیا؟؟
تفکر کچھ کرو لوگو!
کہ کنبہ ایک سائیکل ہے
اور اس کےپہیے مرد و زن!
الف عین — اپریل 17، 2016 7:24 صبح
درست ہے نظم
عندلیب — اپریل 17، 2016 7:26 صبح
عمدہ!!
ادب دوست — اپریل 17، 2016 9:09 شام
واہ عمدہ ہے
بہت خوب
محمد ریحان قریشی — اپریل 24، 2016 11:05 صبح
چلیں برابر تو مان لیا.
اے گڈ سائن دیٹ از انڈیڈ.

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%A9%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%DB%81%DB%8C%DB%92.89395/