سارے آنسو بہا کے،،، "اصلاح کیجیئے"

Imran Niazi — اگست 23، 2009 4:15 صبح
سلام اساتزہِ محترم
سارے آنسو بہا کے نکلے تھے
دل کو پتھر بنا کے نکلے تھے
تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں‌بلا کے نکلے تھے
ہم سے احوال پُوچھنے والے
دوست اُس بے وفا کے نکلے تھے
کیسے عمران مڑ کے ہم دیکھیں
کشتیوں‌کو جلا کے نکلے تھے
الف عین — اگست 23، 2009 7:13 صبح
ا چھی غزل ہے عمران، اصلاح کی ضرورت نہیں کچھ خاص۔اور مزید شعر کہیں، چار شعر کم ہیں۔
مغزل — اگست 23، 2009 7:16 صبح
شکریہ نیازی صاحب، بہت خوب
فرخ منظور — اگست 23، 2009 9:30 صبح
تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں ‌بلا کے نکلے تھے
بہت خوب عمران صاحب!

خرم شہزاد خرم — اگست 23، 2009 11:39 شام
بہت خوب عمران بھائی یہ تو میں نے پہلے بھی سنی ہوئی ہے ہیں نا
کہیں میں نے ہی تو اصلاح نہیں کی اس کی ہی ہی ہی ہی
مغزل — اگست 24، 2009 12:40 شام
لو جی استاد اتنا غائب دماغ کب سے ہوگیا ، اگر ایسا ہونے لگا تو ہوگیا کام شاگردانِ سخن کا، خیر۔، پھر بھی خوش رہو
Imran Niazi — اگست 24، 2009 5:52 شام
ا چھی غزل ہے عمران، اصلاح کی ضرورت نہیں کچھ خاص۔اور مزید شعر کہیں، چار شعر کم ہیں۔

جیسا حکم اُسادِ محترم
پوری کوشش کروں گا مزید اشعار لکھنے کی،
بہت بہت شکریہ
Imran Niazi — اگست 24، 2009 5:55 شام
بہت خوب عمران بھائی یہ تو میں نے پہلے بھی سنی ہوئی ہے ہیں نا
کہیں میں نے ہی تو اصلاح نہیں کی اس کی ہی ہی ہی ہی

ہاں جی اآپ جناب نے ہی کی تھی
ہو ہو ہو ہو،،،
شکریہ جی
میں‌نے سوچا لگے ہاتھوں یہ بھی چیک کروا لی جائے

لو جی استاد اتنا غائب دماغ کب سے ہوگیا ، اگر ایسا ہونے لگا تو ہوگیا کام شاگردانِ سخن کا، خیر۔، پھر بھی خوش رہو

مغل صاحب آخر اساد کس کے ہیں ؟
تھوڑے بہت غائب دماغ تو ہوں گے ہی نا
ہا ہا ہا
Imran Niazi — اگست 24، 2009 5:58 شام
تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں ‌بلا کے نکلے تھے
بہت خوب عمران صاحب!

بہت بہت شکریہ جی حوصلہ افزائی کے لیئے
خرم شہزاد خرم — اگست 29، 2009 8:52 صبح
لو جی استاد اتنا غائب دماغ کب سے ہوگیا ، اگر ایسا ہونے لگا تو ہوگیا کام شاگردانِ سخن کا، خیر۔، پھر بھی خوش رہو

بس جناب کیا کروں شاگرد اتنے ہیں کہ کچھ یاد ہی نہیں رہتا :tongue:
خرم شہزاد خرم — اگست 29، 2009 8:53 صبح
ہاں جی اآپ جناب نے ہی کی تھی
ہو ہو ہو ہو،،،
شکریہ جی
میں‌نے سوچا لگے ہاتھوں یہ بھی چیک کروا لی جائے

مغل صاحب آخر اساد کس کے ہیں ؟
تھوڑے بہت غائب دماغ تو ہوں گے ہی نا
ہا ہا ہا

جی جی عمران بھائی مجھ پر ہی نا رہنا ضرور اپنی ساری شاعری یہاں لکھتے جاو
تاکہ چیک ہو سکے ٹھیک ہے نا
دوست — اگست 29، 2009 5:55 شام
واہ جی واہ۔
بہت اچھا ردھم ہے اس غزل ہے۔
:mogambo:
ایم اے راجا — ستمبر 10، 2009 11:56 صبح
واہ واہ
تیری ہر بات سچ سمجھ بیٹھے
ہم بھی ناداں ‌بلا کے نکلے تھے
واہ واہا لاجواب
اور یہ۔۔۔
کیسے عمران مڑ کے ہم دیکھیں
کشتیوں‌کو جلا کے نکلے تھے
واہ واہ واہ، لاجواب، مبارک ہو نیازی صاحب۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%A2%D9%86%D8%B3%D9%88-%D8%A8%DB%81%D8%A7-%DA%A9%DB%92%D8%8C%D8%8C%D8%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%8C%D8%AC%DB%8C%D8%A6%DB%92.24770/