ساقی بدلے گا جام بدلے گا ( برائے اصلاح و تنقید )

ایم اے راجا — جولائی 11، 2012 3:22 شام
ایک مزید غزل نما شے آپکی تنقید و اصلاح کے لیئے پیش ہے۔
ساقی بدلے گا جام بدلے گا
میکدے کا نظام بدلے گا
نقش قاتل کا ذہن میں رکھنا
بھیس بدلے گا نام بدلے گا
ضبط ٹوٹے گا خلق کا جس دن
آ دمی کا مقام بدلے گا
مجھ کو کامل یقین ہے اُس پر
راہ بدلے گا گام بدلے گا
آج کا نو جوان ہی راجا
ظلمتوں کی یہ شام بدلے گا
ایم اے راجا — جولائی 11، 2012 3:23 شام
یہ ختم کیوں نہیں ہو رہا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایم اے راجا — جولائی 14، 2012 11:03 صبح
الف عین
محمداحمد
مغزل
خرم شہزاد خرم
@محمدوارث
محمداحمد — جولائی 14، 2012 12:24 شام
بہت خوب راجہ بھیا بہت اچھی غزل ہے۔ سارے شعر خوب ہیں۔
محمد وارث — جولائی 14، 2012 6:10 شام
بہت خوب اشعار ہیں راجا صاحب، کیا کہنے، واہ واہ
فاتح — جولائی 14، 2012 6:11 شام
واہ کیا خوبصورت غزل ہے۔
ام نور العين — جولائی 14، 2012 6:30 شام
بہت خوب ۔ آمين ۔
محمد اظہر نذیر — جولائی 14، 2012 7:19 شام
واہ واہ واہ راجہ صاحب بہت سی داد قبول کیجیے
ایم اے راجا — جولائی 15، 2012 7:47 صبح
غزل کو پسند کرنے پر میں مندرجہ بالا تمام احباب کا فردا فردا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزمل حسین — جولائی 15، 2012 8:06 صبح
ساقی بدلے گا جام بدلے گا
میکدے کا نظام بلے گا
نقش قاتل کا ذہن میں رکھنا
بھیس بدلے گا نام بدلے گا
واہ واہ واہ راجا صاحب کیا خوب غزل ہے مزا آ گیا
ایم اے راجا — جولائی 15، 2012 8:09 صبح
بہت شکریہ مزمل حسین صاحب
مزمل شیخ بسمل — جولائی 15، 2012 9:24 صبح
حضرت بہت عمدہ۔ واہ!!!
ایم اے راجا — جولائی 20، 2012 6:19 شام
شکریہ مزمل صاحب
ایم اے راجا — جولائی 20، 2012 6:19 شام
الف عین
استاد محترم آجکل جانے کہاں گم ہیں!
خرم شہزاد خرم — جولائی 20، 2012 7:19 شام
ماشاءاللہ کیا بات ہے بہت اچھی غزل کہی ہے آپ نے کیا کہنے جناب کے
الف عین — جولائی 21، 2012 11:06 صبح
ساقی بدلے گا جام بدلے گا
میکدے کا نظام بدلے گا
//درست
نقش قاتل کا ذہن میں رکھنا
بھیس بدلے گا نام بدلے گا
//نقش ہو ذہن میں، کہ یہ قاتل
بھیس بدلے گا نام بدلے گا
بہتر ہو گا
ضبط ٹوٹے گا خلق کا جس دن
آ دمی کا مقام بدلے گا
//درست
مجھ کو کامل یقین ہے اُس پر
راہ بدلے گا گام بدلے گا
//گام بدلے گا؟ شعر واضح نہیں
آج کا نو جوان ہی راجا
ظلمتوں کی یہ شام بدلے گا
//درست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%A8%D8%AF%D9%84%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D9%85-%D8%A8%D8%AF%D9%84%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF.52618/