سب براہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں

umeeque bugti — دسمبر 30، 2014 7:21 صبح
سب براہ مہربانی میری اصلاح فرمائیں ۔

دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 30، 2014 7:52 صبح
ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے
تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ
دل کے ارماں اب دل سے ایسے ہار چلے
پنچھی اُڑ کر اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے بیتی ہے
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری بیت گئی
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈیں دل کی تمنا کو آج عمیقؔ
جو ہم جگ میں اک بار آکر ہم سو بار چلے​
umeeque bugti — دسمبر 30، 2014 9:06 صبح
ہماری صلاح ملاحظہ فرمائیے
تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ
دل کے ارماں اب دل سے ایسے ہار چلے
پنچھی اُڑ کر اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے بیتی ہے
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری بیت گئی
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈیں دل کی تمنا کو آج عمیقؔ
جو ہم جگ میں اک بار آکر ہم سو بار چلے​
سر جی۔ مزید آپ کے رہنمائی کی ضرورت ہے۔مزید دیکھیے ۔
الف عین — دسمبر 30، 2014 5:53 شام
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
خلیل نے جس بحر میں اسے ’فٹ کیا ہے‘ وہ ہے فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع یا فعل
فعلن فعلن فعل فعولن میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔
لیکن بحر کی کمی کے علاوہ بھی سارے اشعار کم و بیش دو لخت ہیں، یعنی دونوں مصرعوں میں تعلق نہیں نظر آتا۔
الف عین — دسمبر 30، 2014 5:55 شام
اور ہاں، یہ عمیق عین پر پیش سے لکھتے ہیں؟؟؟ میرے خیال میں تو عین مفتوح ہوتا ہے
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 30، 2014 7:17 شام
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
حکم کی تعمیل ہوئی استادِ محترم
umeeque bugti — دسمبر 31، 2014 5:03 صبح
خلیل میاں نے موزوں تو بنا دئے ہیں اشعار، لیکن اس پوسٹ کو اصلاح سخن میں منتقل نہیں کیا۔ نہ یہ پابند بحور شاعری ہے (خلیل کی اصلاح سے پہلے) اور نہ اصلاح سخن میں پیش کی گئی ہے۔
خلیل نے جس بحر میں اسے ’فٹ کیا ہے‘ وہ ہے فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فع یا فعل
فعلن فعلن فعل فعولن میں بھی بدلا جا سکتا ہے۔
لیکن بحر کی کمی کے علاوہ بھی سارے اشعار کم و بیش دو لخت ہیں، یعنی دونوں مصرعوں میں تعلق نہیں نظر آتا۔
الف عین محترم سر آپ بھی اصلاح کریں۔
umeeque bugti — دسمبر 31، 2014 5:22 صبح
اور ہاں، یہ عمیق عین پر پیش سے لکھتے ہیں؟؟؟ میرے خیال میں تو عین مفتوح ہوتا ہے
الف عین۔صاحب۔میں نے تقریبن سترغزل لکھی ہیں ۔مگر افسوس کے مجھے پہلے علم اروز کا پتہ نہیں تھا کیا اب کوئی طریقہ نکل سکتا ہے۔
واسطی خٹک — دسمبر 31، 2014 9:00 صبح
میرے بهائی ایک علاج ہے بس آگ لگا دی جائے سب کو باقی جتنا وقت بحر میں لانے میں لگے گا اتنی دیر میں آپ نئی غزل بهی لکھ سکتے ہیں
الف عین — جنوری 1، 2015 10:07 صبح
آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کو خود دیکھیں اور اس سے پہلے کم از کم کچھ عروض کی شد بد پیدا کر لیں
فرحان عباس — جنوری 1، 2015 11:41 صبح
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
umeeque bugti — جنوری 1، 2015 11:43 صبح
میرے بهائی ایک علاج ہے بس آگ لگا دی جائے سب کو باقی جتنا وقت بحر میں لانے میں لگے گا اتنی دیر میں آپ نئی غزل بهی لکھ سکتے ہیں
لیکن بھائی جان ان میں بہت سے شعر اچھے ہیں
آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کو خود دیکھیں اور اس سے پہلے کم از کم کچھ عروض کی شد بد پیدا کر لیں
ٹھیک ہے استاد محترم۔ اچھا اس پر کچھ نظر لگائیں۔
دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
umeeque bugti — جنوری 1، 2015 11:51 صبح
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
آپ کی ستر غزلیں ہیں. اور میری تقریبا" ۱۵0 ہیں میرا بھی یہی مسئلا ہے بھائی. لیکن ابھی شکر ہے عروض کی کچھ سمجھ آگئی ہے. جب وقت ملے گا پھر دیکھیں گے.
برگشتہ طالعی کا یہ عالم ہے عُمیق ! کہ
جاتے جہنم میں تو وہ بھی عزاب میں آجاتا
الف عین — جنوری 4، 2015 3:11 صبح
لیکن بھائی جان ان میں بہت سے شعر اچھے ہیں
ٹھیک ہے استاد محترم۔ اچھا اس پر کچھ نظر لگائیں۔
دل کے ارماں اب دل سے ہار چلے
پنچھی اب اپنے ہی سنسار چلے
ان راہوں کو تکتے تکتے زندگی کی
دنیا میں کچھ ایسے بھی غمخوار چلے
یہ عمر قفس میں جن کی کٹی ساری
کل اپنے تھے اب ہوکر اغیار چلے
کیسے ڈھونڈوں دل کی تمنا کو عمیقؔ
جو ہم اک بار آکر سو بار چلے
بحر میں تو درست کر بھی دوں۔ لیکن مجھے کسی شعر میں کوئی بہت عمدہ خیال نظر نہیں آتا، بلکہ ہر مصرع فرد فرد محسوس ہوتا ہے، دونون مصرعوں میں ربط؟
umeeque bugti — جنوری 7، 2015 2:53 شام
بحر میں تو درست کر بھی دوں۔ لیکن مجھے کسی شعر میں کوئی بہت عمدہ خیال نظر نہیں آتا، بلکہ ہر مصرع فرد فرد محسوس ہوتا ہے، دونون مصرعوں میں ربط؟
اچھا استاد محترم۔
فرحان عباس — جنوری 7، 2015 3:22 شام
بھائی آپ کی گرائمر درست نہیں.
مالا لگی جوڑے پختون اے؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A8-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81-%D9%85%DB%81%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA.79507/