سب سے پیارا ہیری پوٹر:: از:: محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 30، 2013 5:29 شام
سب سے پیارا ہیری پوٹر
محمد خلیل الرحمٰن
ہردم جادو کرنے والا
جادو کا دم بھرنے والا​
جادوگر تھا ہیری پوٹر​

ماں کی آنکھوں کا یہ تارا
چاہے اُس کو یہ جگ سارا​
سب سے پیارا ہیری پوٹر​

گرفن ڈور کا یہ متوالا
اچھی کوئڈچ کھیلنے والا​
کپ لے آیا ہیری پوٹر​

والڈے مارٹ کی دہشت طاری
ڈرتی تھی یہ خلقت ساری​
سامنے آیا ہیری پوٹر​

والڈے مارٹ کو مار بھگایا
قید سے اس کی سب کو چھڑایا​
ہیرو اپنا ہیری پوٹر​
نایاب — جولائی 30، 2013 5:41 شام
بہت خوب
فارقلیط رحمانی — جولائی 30، 2013 7:04 شام
ہیری پوٹرکو امر کرنے والی نظم
شیئرنگ کے لیے شکریہ
ملائکہ — جولائی 30، 2013 7:38 شام
واہ ہیری پوٹر تو ویسے ہی مجھے تو ،، بہت اچھی لکھی ہے انکل۔۔۔
سید شہزاد ناصر — جولائی 30، 2013 7:59 شام
کیا خوب نظم کہی :)
ویسے سنا ہے ایک عمر میں بچپنا لوٹ آتا ہے
آثار کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں
بہت سی دعائیں
شمشاد — جولائی 30، 2013 8:04 شام
بہت خوب خلیل بھائی۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
عمار ابن ضیا — جولائی 31، 2013 5:20 صبح
خلیل بھائی، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آپ بچوں کے ادب میں اضافہ کر رہے ہیں اور اضافہ بھی ایسا جو ان کی موجودہ دلچسپیوں اور کرداروں سے متعلق ہے۔ بہت خوب!
الف عین — جولائی 31، 2013 8:16 صبح
بہت خوب۔ اصلاح کی ضرورت نہیں اس میں
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:32 صبح
آداب عرض ہے جناب
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:34 صبح
ہیری پوٹرکو امر کرنے والی نظم
شیئرنگ کے لیے شکریہ
بہت بڑی بات کہہ دی فارقلیط رحمانی بھائی!۔ ہم اس قابل کہاں؟
خوش رہیے!
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:34 صبح
واہ ہیری پوٹر تو ویسے ہی مجھے تو ،، بہت اچھی لکھی ہے انکل۔۔۔
جزاک اللہ بٹیا!
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:36 صبح
کیا خوب نظم کہی :)
ویسے سنا ہے ایک عمر میں بچپنا لوٹ آتا ہے
آثار کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں
بہت سی دعائیں
درست فرماتے ہیں جناب سید شہزاد ناصر بھائی۔
پھر یہ بھی تو ہے نا کہ بچوں کے لیے کچھ لکھتے وقت بچہ ہی بننا پڑتا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:37 صبح
بہت خوب خلیل بھائی۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
آداب عرض ہے شمشاد بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:38 صبح
خلیل بھائی، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے کہ آپ بچوں کے ادب میں اضافہ کر رہے ہیں اور اضافہ بھی ایسا جو ان کی موجودہ دلچسپیوں اور کرداروں سے متعلق ہے۔ بہت خوب!
عمار ابن ضیا بھائی !
آپ کو پسند آئی نظم ، ہماری محنت وصول ہوگئی۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 4، 2013 10:40 صبح
بہت خوب۔ اصلاح کی ضرورت نہیں اس میں
خوش رہیے استادِ محترم!
آپ کو پسند آگئی ، ہم خوشی سے پھول کر کپّا ہوگئے۔
ام اویس — ستمبر 5، 2017 5:51 صبح
خوبصورت ۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%BE%D9%88%D9%B9%D8%B1-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.66229/