سبھی کو سامنے رب کے ہی سر اپنا جھکانا ہے----برائے اصلاح

ارشد چوہدری — اگست 19، 2019 12:13 صبح
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
-----------
سبھی کو سامنے رب کے ہی سر اپنا جھکانا ہے
خدا کا نام گونجے گا زمانہ وہ بھی آنا ہے
----------------
مٹے گا ظلم دنیا سے اصولِ رب یہ کہتا ہے
مقدّر ہے یہ ظلمت کا اُسے جانا ہی جانا ہے
------------------
بھروسہ ہو خدا پر تو خدا بھی ساتھ دیتا ہے
تقاضا ہے یہی رب کا ہمیں اس پر ہی آنا ہے
----------
جو نیکی تم کرو گے وہ تمہارے ساتھ جائے گی
کرو لالچ نہ دنیا کا اِسے تو چھوڑ جانا ہے
------------------
وسائل سب بھی دنیا کے تمہارے پاس ہوں تب بھی
ہو تکیہ بس خدا پر ہی اگر مقصد کو پانا ہے
-------------
امامت کے لئے سب کی ہمیں بھیجا ہے دنیا میں
ہمیں پیچھے نہیں چلنا ،انہیں پیچھے لگانا ہے
-------------------
کرو گے شرک رب سے تو معافی مل نہ پائے گی
یہی ہے جرم انساں کا جہنّم ہی ٹھکانا ہے
-------------
گناہوں سے کرو توبہ تمہیں ارشد یہ کہتا ہے
یہاں رہنا نہیں ہم نے خدا کی پاس جانا ہے
------------------

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%92-%DB%81%DB%8C-%D8%B3%D8%B1-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7-%D8%AC%DA%BE%DA%A9%D8%A7%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.108092/