ستم گر ستم سے کنارہ کرو اب (برائے اصلاح)

ساقی۔ — مارچ 24، 2014 11:50 صبح
ستم گر ستم سے کنارہ کرو اب
محبت سے دن تم گزارہ کرو اب
جفاؤں کو چھوڑو،وفاؤں پہ آؤ
نئی زند گی کا نظا رہ کر و ا ب
سنا ہے،کہ تم نےاٹھائی تھی چلمن
نہیں ہم نے دیکھا ،دوبارہ کرو اب
جوباتیں ہیں بیتی ،نہ چھیڑو دوبارہ
اگر جان چاہو، اشارہ کرو اب
عداوت نے تم کو ہے پتھربنایا
محبت سے دل کو شرارہ کرو اب
الف عین — مارچ 25، 2014 3:35 صبح
روانی کا خیال تم کم ہی رکھتے ہو۔ اب اس ردیف کو ہی دیکھو، کیا ’اب‘ واقعی ضروری ہے؟ اب کے بغیر فعولن فعولن فعولن فعول پر بھی غزل کہی جا سکتی ہے۔
ساقی۔ — مارچ 25، 2014 4:13 صبح
روانی کا خیال تم کم ہی رکھتے ہو۔ اب اس ردیف کو ہی دیکھو، کیا ’اب‘ واقعی ضروری ہے؟ اب کے بغیر فعولن فعولن فعولن فعول پر بھی غزل کہی جا سکتی ہے۔

شکریہ سر ۔ مجھے ابھی دو ہی تو بحریں سمجھائی ہیں اسامہ بھائی نے۔بحر متقارب اور بحر متدارک۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا ۔"اب "کے بغیر روانی زیادہ ہے ۔بہرحال "اب "تو مجھے آپ کو برداشت کرنا ہی پڑے گا ۔ وہ کہتے ہیں نا :
آتے آتے آئے گا دل کو قرار
تو اگر آپ اسی طرح غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہے تو کسی دن ہمارے سنورنے کے چانس بن ہی جائیں گے۔
بہت شکریہ اپنا قیمتی وقت دینے کا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہماری یونہی اصلاح کرتے رہیں۔
لئیق احمد — مارچ 25، 2014 4:48 صبح
سنا ہے،کہ تم نےاٹھائی تھی چلمن
نہیں ہم نے دیکھا ،دوبارہ کرو اب
اس شعر کا مزا آیا :)
ساقی۔ — مارچ 25، 2014 5:56 صبح
سنا ہے،کہ تم نےاٹھائی تھی چلمن
نہیں ہم نے دیکھا ،دوبارہ کرو اب
اس شعر کا مزا آیا :)
مطلب کی بات پہ تو مزا آئے گا ہی ۔:)
عبد الرحمن — مارچ 25، 2014 9:53 شام
واہ واہ ماشاء اللہ!
ساقی بابا تو پر لگا کر اڑ رہے ہیں آج کل!
عبد الرحمن — مارچ 25، 2014 9:53 شام
سنا ہے،کہ تم نےاٹھائی تھی چلمن
نہیں ہم نے دیکھا ،دوبارہ کرو اب
اس شعر کا مزا آیا :)
ہم دونوں بھائی ہم مزاج لگتے ہیں۔
عبد الرحمن — مارچ 25، 2014 9:54 شام
مطلب کی بات پہ تو مزا آئے گا ہی ۔:)
آپ کو مزا نہیں آیا؟
سچ سچ بتائیں!
لئیق احمد — مارچ 26، 2014 4:27 صبح
آپ کو مزا نہیں آیا؟
سچ سچ بتائیں!
ہمیں نے شعر کا لطف لیا ہے ۔ ساقی۔ تو اس شعر کے پیچھے کے واقعات کے شاہد ہیں غالباً۔ آگے اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ :D
لئیق احمد — مارچ 26، 2014 4:27 صبح
ہم دونوں بھائی ہم مزاج لگتے ہیں۔
ظاہر ہے بھائی جو ٹھہرے :)
ساقی۔ — مارچ 26، 2014 4:43 صبح
واہ واہ ماشاء اللہ!
ساقی بابا تو پر لگا کر اڑ رہے ہیں آج کل!
آپکا مطب ہے ؟
وے میں اُڈی اُڈی جاواں ہوا نے نال:)
ہم دونوں بھائی ہم مزاج لگتے ہیں۔

پہلی نظر میں کچھ یوں لکھا ہوا نظر آیا مجھے۔
ہم دونوں بھائی بد مزاج لگتے ہیں۔:brokenheart:
آپ کو مزا نہیں آیا؟
سچ سچ بتائیں!

میں نے تو مزے لے لے کر لکھا ۔ تا کہ آپ مزا لیں:heehee:
ساقی۔ — مارچ 26، 2014 4:46 صبح
ہمیں نے شعر کا لطف لیا ہے ۔ ساقی۔ تو اس شعر کے پیچھے کے واقعات کے شاہد ہیں غالباً۔ آگے اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ :D

واقعات کے شاہد!
جو ہم پہ ہے گزری ، ہمی جانتے ہیں!
ستم کونسا ہے جو اٹھایا نہیں ہے!
ظاہر ہے بھائی جو ٹھہرے :)
لندن والے کو بھی ساتھ ملا لیں جوڑی خو ب جمے گی:)
لئیق احمد — مارچ 26، 2014 4:59 صبح
واقعات کے شاہد!
جو ہم پہ ہے گزری ، ہمی جانتے ہیں!
ستم کونسا ہے جو اٹھایا نہیں ہے!
لندن والے کو بھی ساتھ ملا لیں جوڑی خو ب جمے گی:)
لندن والا کون؟
ساقی۔ — مارچ 26، 2014 5:09 صبح
جناب محترم ، عزت ماب، ہز ہائی نیس بھائی جان الطاف حسین صاحب لندن والے (ٹھگ)
لئیق احمد — مارچ 26، 2014 5:33 صبح
جناب محترم ، عزت ماب، ہز ہائی نیس بھائی جان الطاف حسین صاحب لندن والے (ٹھگ)
ہم ڈان والے بھائی نہیں ہیں یار۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AA%D9%85-%DA%AF%D8%B1-%D8%B3%D8%AA%D9%85-%D8%B3%DB%92-%DA%A9%D9%86%D8%A7%D8%B1%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%88-%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.73001/