سجدوں کی سجاوٹ سے پیشانی سجا پیارے

loneliness4ever — اکتوبر 13، 2015 3:52 صبح
السلام علیکم
تمام احباب امید اور دعا ہے خیر سے ہوں
فقیر حاضر ہے ایک عدد کوشش کے ساتھ
وقت میسر ہو تو خاکسار کو پل ضرور عنایت
فرمائیے گا ۔۔۔۔۔۔ بندہ اصلاح کا منتظر ہے


سجدوں کی سجاوٹ سے پیشانی سجا پیارے
چل تو بھی لگا ریڑھی اسلام سکھا پیارے
حوروں کی ہے نیلامی، جنت کی تجارت ہے
بم باندھ کمر کس لے مسجد کو اڑا پیارے
مسلک سے نہیں تیرے ،گمراہ ہوں یہ لازم ہے
ایمان پہ میرے اب ضربیں تو لگا پیارے
تفریق کی باتیں کر ،مشرک تو مجھے کہہ دے
پھر قتل کو میرے تو جائز بھی بتا پیارے
تبلیغ کی دعوت میں تکفیر کا نعرہ ہے
اس سچ پہ مجھے اب تو دنیا سے اٹھا پیارے
گمراہ عقائد ہیں ،ایمان سے مفلس ہوں
تو مار کے مجھ کو پھر فردوس کما پیارے

س ن مخمور
امر تنہائی​

جاسمن — اکتوبر 13، 2015 4:42 صبح
بہت خوب۔ تلخ حقیقت بیان کرتی طنزیہ شاعری۔ دعاؤں بھری داد۔
ابن رضا — اکتوبر 14، 2015 6:46 شام
بہت عمدہ، بہت سی داد قبول کیجیے
عادل بٹ — اکتوبر 14، 2015 7:26 شام
بہت خوب
نورالحسن جوئیہ — اکتوبر 14، 2015 7:36 شام
مطلع مزید بہتر کیا جا سکتا ہے
loneliness4ever — اکتوبر 19، 2015 6:40 صبح
فقیر تمام احباب کی آمد اور اس درجہ پذیرائی پر تہہ دل سے ممنون ہے
امید ہے عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
اللہ پاک دین و دنیا کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے تمام احباب کو ۔۔۔۔۔۔ آمین
الف عین — اکتوبر 19، 2015 7:19 صبح
پہلے دونوں اشعار مزید بہتر ہو سکتے ہیں ۔
باقی ٹھیک ہیں، بس روانی کی کمی ہے۔
حمیرا عدنان — اکتوبر 19، 2015 8:02 صبح
بہت ہی عمدہ :applause:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AC%D8%AF%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%AC%D8%A7%D9%88%D9%B9-%D8%B3%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%D8%AC%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%92.85148/