La Alma — دسمبر 28، 2016 5:34 صبح
سجود کرتے قیام کرتے
یہ زندگی یوں تمام کرتے
خرید لیتے محبتیں بھی
بساط ہوتی تو دام کرتے
ادب سے ہم کو شغف جو ہوتا
غزل کوئی اس کے نام کرتے
جو ہم پہ غالب خرد نہ آتی
جنوں زمانے میں عام کرتے
اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے
عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے
ہمیں مئے حق کی آرزو تھی
اثر وہاں کیا یہ جام کرتے
رہے گی حسرت ہمیں تو المٰی
مدینے میں صبح و شام کرتے
ڈاکٹرعامر شہزاد — دسمبر 28، 2016 5:41 صبح
خرید لیتے محبتیں بھی
بساط ہوتی تو دام کرتے
اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے
بہت ہی زبردست اور لاجواب
اور یہ دونوں شعر تو بے مثال ہیں ۔۔ بہت بہت داد وصول کیجیے ۔۔
La Alma — دسمبر 28، 2016 5:58 صبح
بہت ہی زبردست اور لاجواب
اور یہ دونوں شعر تو بے مثال ہیں ۔۔ بہت بہت داد وصول کیجیے ۔۔
متشکرم ...نوازش ...
مریم افتخار — دسمبر 28، 2016 6:08 صبح
جو ہم پہ غالب خرد نہ آتی
جنوں زمانے میں عام کرتے
اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے
واہ!!
نور وجدان — دسمبر 28، 2016 6:16 صبح
سجود کرتے قیام کرتے
یہ زندگی یوں تمام کرتے
خرید لیتے محبتیں بھی
بساط ہوتی تو دام کرتے
ادب سے ہم کو شغف جو ہوتا
غزل کوئی اس کے نام کرتے
جو ہم پہ غالب خرد نہ آتی
جنوں زمانے میں عام کرتے
اگر نہ ہوتی یہ خود پسندی
تری انا کو سلام کرتے
عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے
ہمیں مئے حق کی آرزو تھی
اثر وہاں کیا یہ جام کرتے
رہے گی حسرت ہمیں تو المٰی
مدینے میں صبح و شام کرتے
خوب ! ہمیشہ کی طرح
La Alma — دسمبر 28، 2016 1:06 شام
La Alma — دسمبر 28، 2016 1:07 شام
عاطف ملک — دسمبر 28، 2016 9:12 شام
بہت خوب!
طاہر راجپوت ملتان — دسمبر 28، 2016 9:26 شام
لاجوااب جی کمال ہےاعلی انتخاب ہے
فاخر رضا — دسمبر 28، 2016 9:46 شام
پہلے تو مقطع کی تعریف کردوں. میرے دل کی بات آپ نے اتنے مختصر اور جامع الفاظ میں کردی. خدا آپ کو ہمیشہ مدینہ کی زیارت کراتا رہے اور اس خاک کا حق ادا کرنے کی توفیق دے.
عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے
یہ شعر بھی مجھے بہترین پسند آیا. جب انسان ماضی نکلتا ہے تبھی کسی کام کے قابل ہوتا ہے ورنہ بس اسلاف کا رونا روتا رہتا ہے یا ان کے قصیدے پڑھتا رہتا ہے. بہتر ہے کہ حال میں جیا جائے. جون ایلیا نے کہا تھا
اب نکل آؤ اپنے اندر سے
گھر میں سامان کی ضرورت ہے
یوسف سلطان — دسمبر 28، 2016 10:31 شام
رہے گی حسرت ہمیں تو المٰی
مدینے میں صبح و شام کرتے
بہت عمدہ
اللہ پاک آپ کو جلد مکہ و مدینہ کی زیارت کروائے آمین
La Alma — دسمبر 29، 2016 4:49 صبح
La Alma — دسمبر 29، 2016 4:50 صبح
لاجوااب جی کمال ہےاعلی انتخاب ہے
مشکور ہوں .
La Alma — دسمبر 29، 2016 4:51 صبح
پہلے تو مقطع کی تعریف کردوں. میرے دل کی بات آپ نے اتنے مختصر اور جامع الفاظ میں کردی. خدا آپ کو ہمیشہ مدینہ کی زیارت کراتا رہے اور اس خاک کا حق ادا کرنے کی توفیق دے.
عبث خیالوں میں عمر گزری
کہیں تھا بہتر جو کام کرتے
یہ شعر بھی مجھے بہترین پسند آیا. جب انسان ماضی نکلتا ہے تبھی کسی کام کے قابل ہوتا ہے ورنہ بس اسلاف کا رونا روتا رہتا ہے یا ان کے قصیدے پڑھتا رہتا ہے. بہتر ہے کہ حال میں جیا جائے. جون ایلیا نے کہا تھا
اب نکل آؤ اپنے اندر سے
گھر میں سامان کی ضرورت ہے
حوصلہ افزائی اور فیڈ بیک کے لیے بہت شکر گزار ہوں .خوش رہیے .
La Alma — دسمبر 29، 2016 4:53 صبح
بہت عمدہ
اللہ پاک آپ کو جلد مکہ و مدینہ کی زیارت کروائے آمین
بہت شکریہ . نیک تمناؤں کے لیے آپ کی مشکور ہوں .