سر زمینِ مقدس

ابن رضا — اپریل 25، 2014 11:06 صبح
میری سر زمیں ہے یہ
میں اِسی کی بیٹی ہوں
اِس زمیں کے سینے پر
میں نے آنکھ کھولی تھی
بے پناہ چاہت سے
دس برس تلک مجھ کو
اس نے پالا پوسا تھا
اپنے پاؤں پر میں نے
اس پہ چلنا سیکھا تھا
خوشبو اس کی مٹی کی
ہے رچی بسی مجھ میں
اب بھی اس زمیں نے ہی
مجھ کو اپنے سینے میں
سب سے ہے چھپا رکھا
درد سے بچا رکھا
ورنہ ہر جگہ اکثر
ظلم و بربریت کا
سامنا رہا مجھ کو
خانۂ خدا میں بھی
رب کے نام لیوا ہی
مجھ کو نوچ کھائیں تو
مجھ کو ایسے لوگوں میں
ایک پل نہیں رکنا

ٹھیک ہی کِیا ہے ماں!!:cry:
مجھ کو اپنے سینے میں
سب سے ہے چھپا رکھا!
درد سے بچا رکھا!
:cry:

تقطیع یہاں ملاحظہ کریں۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاں
ٹیگ: اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب و جناب محمد یعقوب آسی صاحب و برادران
سید ذیشان — اپریل 25، 2014 11:08 صبح
اس واقعے نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ :cry:
سید عاطف علی — اپریل 25، 2014 11:13 صبح
یہ مری سرزمیں ہے
یہ مصرع درست نہیں لگ رہا ۔(میری سر زمیں ہے یہ)۔
البتہ واقعہ انتہائی درد ناک ہے۔
ابن رضا — اپریل 25، 2014 11:28 صبح
اس واقعے نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ :cry:
درست فرمایا بھائی
نایاب — اپریل 25، 2014 12:13 شام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cry:
جاسمن — اپریل 25، 2014 1:50 شام
میں رو رہی ہوں۔ ہر بار روتی ہوں۔ کاش یہ آخری بار ہو۔ آپ کی نظم تو اور بھی رُلا رہی ہے۔
ابن رضا — اپریل 25، 2014 2:36 شام
میں رو رہی ہوں۔ ہر بار روتی ہوں۔ کاش یہ آخری بار ہو۔ آپ کی نظم تو اور بھی رُلا رہی ہے۔
:(
محمد علم اللہ — اپریل 25، 2014 7:04 شام
انتہائی افسوسناک سانحہ
الف عین — اپریل 26، 2014 2:42 صبح
سانحہ پرتو کچھ نہیں کہہ سکتا۔۔ الفاظ گنگ ہیں۔ نظم کے بارے میں بھی کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
محمداحمد — اپریل 26، 2014 7:26 صبح
ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیے۔ :(
ابن رضا — اپریل 26، 2014 9:51 صبح
ناطقہ سر بہ گریباں ہے اسے کیا کہیے۔ :(
یہ ایک مسلسل المیہ هے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%B1-%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86%D9%90-%D9%85%D9%82%D8%AF%D8%B3.73822/