یاسر حسین — مئی 11، 2017 11:34 صبح
چلے ہیں علی زادے یثرب سے آج
ارادہ بھی دینا شمر کو ہے مات
بہتر(72) علی بھی ہیں زینب کے ساتھ
نباتات بھی کرتے ہیں پیش ذات
ہیں اکبر بھی آقا حسیں کے حضور
لٹاتے ہیں غازی بھی ان پہ حیات
ملے گا نہ جس دن سکینہ کو آب
یہ ہوگا اسی دن'محرم کی سات
جلے گی تری جب وہ چادر رباب
ہے دن صبر کا تیرا وہ دسویں رات
سمجھ میں سکا ہوں نہ ان کو کبھی
وہ ہوتی ہے ان کی عجب سی جو بات
بحر سہی استعمال کی ہے ؟؟ بحر " فعولن فعولن فعولن فعول " میں کیا ہم اس میں اخفا کر کے ہجائے کوتاہ شامل نہیں کر سکتے(آخری رکن میں) ؟؟ اور کیا آقا میں " ا " کا اخفا ہو سکتا ہے ؟؟ ماہرین سے راہنمائی کی اپیل ہے ۔۔۔۔
محمد وارث — مئی 11، 2017 11:54 صبح
بحر سہی استعمال کی ہے ؟؟ بحر " فعولن فعولن فعولن فعول " میں کیا ہم اس میں اخفا کر کے ہجائے کوتاہ شامل نہیں کر سکتے(آخری رکن میں) ؟؟ اور کیا آقا میں " ا " کا اخفا ہو سکتا ہے ؟؟ ماہرین سے راہنمائی کی اپیل ہے ۔۔۔۔
بحر
صحیح ہے لیکن اشعار بہتری چاہتے ہیں۔
یہ فردوسی کے شاہنامے کی بحر ہے متقارب مثمن محذوف اور اصل ارکان 'فعولن فعولن فعولن فَعِل' ہیں۔ آخری رکن میں فَعِل کی جگہ فعول بھی آ سکتا ہے۔
آقا سے الف گرانا جائز نہیں ہے۔
یاسر حسین — مئی 11، 2017 12:18 شام
بحر صحیح ہے لیکن اشعار بہتری چاہتے ہیں۔
یہ فردوسی کے شاہنامے کی بحر ہے متقارب مثمن محذوف اور اصل ارکان 'فعولن فعولن فعولن فَعِل' ہیں۔ آخری رکن میں فَعِل کی جگہ فعول بھی آ سکتا ہے۔
آقا سے الف گرانا جائز نہیں ہے۔
درست ... اور كون سا الفاظ هين اس طرح ...
محمد وارث — مئی 11، 2017 12:23 شام
درست ... اور كون سا الفاظ هين اس طرح ...
سارے عربی فارسی الفاظ، ان کے آخر سے حروفِ علت گرانا منع ہے۔ اردو ہندی سنسکرت وغیرہ زبانوں کے الفاظ کے آخر سے حروفِ علت گرائے جا سکتے ہیں۔
محمد وارث — مئی 11، 2017 12:27 شام
درست ... اور كون سا الفاظ هين اس طرح ...
اور قبلہ یاسر صاحب کیا آپ میرا امتحان لے رہے ہیں؟ "درست" سے مجھے یہی لگا، اگلی بار ڈر رہا ہوں آپ لکھ دیں گے "نادرست"۔ یا آپ "شکریہ" کی جگہ "درست" ہی کہتے ہیں

یاسر حسین — مئی 11، 2017 12:30 شام
سارے عربی فارسی الفاظ، ان کے آخر سے حروفِ علت گرانا منع ہے۔ اردو ہندی سنسکرت وغیرہ زبانوں کے الفاظ کے آخر سے حروفِ علت گرائے جا سکتے ہیں۔
سر بحر جس کا تزکرہ ہوا ہے اس میں فعول میں حرف گرا کر ہجائے کوتاہ استعمال ہو سکتا ہے؟؟
یاسر حسین — مئی 11، 2017 12:33 شام
اور قبلہ یاسر صاحب کیا آپ میرا امتحان لے رہے ہیں؟ "درست" سے مجھے یہی لگا، اگلی بار ڈر رہا ہوں آپ لکھ دیں گے "نادرست"۔ یا آپ "شکریہ" کی جگہ "درست" ہی کہتے ہیں
معزرت ' سر ۔۔ میری مجال میں آپ کا امتحان لوں ۔۔ ۔۔ آئندہ خیال رکھوں گا۔۔ اور پچھلے والا شکریہ ۔۔
محمد وارث — مئی 11، 2017 12:37 شام
سر بحر جس کا تزکرہ ہوا ہے اس میں فعول میں حرف گرا کر ہجائے کوتاہ استعمال ہو سکتا ہے؟؟
اس بحر کے آخری رکن میں فعل اور فعول کو ایک ہی شعر میں جمع کرنا درست ہے، جیسے آپ ہی کے آخری شعر میں ہے۔
یاسر حسین — مئی 11، 2017 12:50 شام
اس بحر کے آخری رکن میں فعل اور فعول کو ایک ہی شعر میں جمع کرنا درست ہے، جیسے آپ ہی کے آخری شعر میں ہے۔
نہیں یہ ننہیں پوچھ رہا ۔۔ یہ کہ کیا آخری رکن فعول میں اگر پانی کی ی گرا کر "ل" کے وزن پر لے سکتے ہیں ؟؟
محمد وارث — مئی 11، 2017 12:52 شام
نہیں یہ ننہیں پوچھ رہا ۔۔ یہ کہ کیا آخری رکن فعول میں اگر پانی کی ی گرا کر "ل" کے وزن پر لے سکتے ہیں ؟؟
یہ ایک مشکل سوال ہے۔ عموما اس طرح نہیں کیا جاتا بلکہ وہ الفاظ جن کہ آخر میں ہمزہ اور یے ہوتی ہے جیسے "ہوئی" یا "ہوئے" وغیرہ ان کی یے گرائی جا سکتی ہے اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ ہمزہ گرایا۔
یاسر حسین — مئی 11، 2017 1:07 شام
تو ہجائے کوتاہ کے زمرے میں آیا کیا ؟؟
یاسر حسین — مئی 11، 2017 1:08 شام
یہ ایک مشکل سوال ہے۔ عموما اس طرح نہیں کیا جاتا بلکہ وہ الفاظ جن کہ آخر میں ہمزہ اور یے ہوتی ہے جیسے "ہوئی" یا "ہوئے" وغیرہ ان کی یے گرائی جا سکتی ہے اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ ہمزہ گرایا۔
تو ہجائے کوتاہ کے زمرے میں آیا ؟؟