محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 6:21 صبح
سمتیں
محمد خلیل الرحمٰن
مشرِق، مغرِب، شِمال ، جُنوب
سِمتوں کے یہ نام ہیں خُوب
اُوپر اللہ ، نیچے ہم
ہم پر اُس کا ہے یہ کرم
دُنیا ہم کو پیاری سی
اُس نے ہی رہنے کو دی
سُورج مشرِق سے نِکلے
شام کو مغرِب میں ڈوبے
صبح سویرے اُٹھّو سب
سُورج کو پھِر دیکھو جب
ہاتھ اپنے پھیلاؤ گے
سَمتوں کو یوں پاؤ گے
مشرِق میں سورج دیکھو
پیٹھ کے پیچھے مغرِب ہو
داہنے ہاتھ جنوب ہے
سَمت یہ کیسی خوب ہے
قطبِ جنوبی کی یہ سَمت
نقشے کی نچلی یہ سَمت
بائیں ہاتھ شِمال ہے
بھولنا اب تو محال ہے
قطبِ شمالی کی یہ سَمت
تارہٗ قطبی کی یہ سَمت
رات کے بھٹکے راہی کا
رہبر ہے قطبی تارا
رات جب اِس کو دیکھو گے
سَمتوں کو بھی سیکھو گے
جیہ — اگست 8، 2013 6:26 صبح
بہت خوب جناب والا!
مگر آپ اسے اصلاحِ سخن میں کیوں پوسٹ کرتے ہیں۔ گوشۂ اطفال میں کیوں نہیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 6:29 صبح
جیہ بہنا!
ابھی یہ اس قابل کہاں کہ گوشہء اطفال میں جگہ پاسکیں۔ اساتذہ کی نظرکرم ہوگی تو اصلاح کے بعد ضرور گوشہء اطفال میں بھی پیش کردیں گے۔
نایاب — اگست 8، 2013 7:03 صبح
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔ بچوں کے لیئے سمتوں کی شناخت آسان و دل چسپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کرے زور قلم و فکر اور زیادہ ۔۔۔۔۔ آمین
ملائکہ — اگست 8، 2013 7:40 صبح
واہ زبردست انکل ۔۔۔۔بچوں کو اس سے سمتیں بھی یاد ہوجائیں گی اور اردو بھی بہتر ہوگی
یوسف-2 — اگست 8، 2013 8:12 صبح
ماشا ء اللہ بہت خوب جناب
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 8، 2013 12:14 شام
ماشاءاللہ بہت خوب!
پہلے شعر میں کیا نقص ہے؟
جیہ — اگست 8، 2013 12:18 شام
کوئی نقص نہیں بس کسی نے بتایا انہیں کہ سمت میں کوئی عروضی مسئلہ ہے، ارے بچوں کو عروض سے کیا لینا۔

محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 1:53 شام
بہت خوب ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بچوں کے لیئے سمتوں کی شناخت آسان و دل چسپ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
اللہ کرے زور قلم و فکر اور زیادہ ۔۔۔ ۔۔ آمین

خوش رہیے
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 1:54 شام
واہ زبردست انکل ۔۔۔ ۔بچوں کو اس سے سمتیں بھی یاد ہوجائیں گی اور اردو بھی بہتر ہوگی
خوش رہیے
ملائکہ بٹیا!
جی خوش کردیا
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 1:58 شام

سدا خوش رہیے جناب۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 2:01 شام
ماشاءاللہ بہت خوب!
پہلے شعر میں کیا نقص ہے؟
کوئی نقص نہیں بس کسی نے بتایا انہیں کہ سمت میں کوئی عروضی مسئلہ ہے، ارے بچوں کو عروض سے کیا لینا۔
ارے نہیں
محمد اسامہ سَرسَری بھائی اور
جیہ بہنا!
عروضی غلطی کوئی نہیں، بس استادِ محترم کا خیال ہوا کہ یہ ذرا مشکل ہے لہٰذا اسے نکال دیا ہے۔
جیہ — اگست 8، 2013 2:25 شام
خلیل بن احمد اگر مجھے مل جاتا نا تو خوب لڑتی اس سے ۔ کہ کیوں عروض کا ڈول ڈالا اس نے۔ اچھی بھلی شاعری تھی ۔ فعولن فعولن فع کے گردان سے میرا منہ اور دماغ دونوں سوکھتے ہیں۔

عمر سیف — اگست 8، 2013 2:27 شام
بہت خوب سر
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 3:29 شام
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 8، 2013 3:33 شام
خلیل بن احمد اگر مجھے مل جاتا نا تو خوب لڑتی اس سے ۔ کہ کیوں عروض کا ڈول ڈالا اس نے۔ اچھی بھلی شاعری تھی ۔ فعولن فعولن فع کے گردان سے میرا منہ اور دماغ دونوں سوکھتے ہیں۔
اف فوہ کہاں تھیں آپ بہنا!
ہم نے ایک عدد مضمون لکھ مارا عروض کے بغیر شاعری سکھانے کے لیے، ملاحظہ فرمائیے اور استدعا ہے کہ پورا پڑھ ڈالیے۔ آپ کو پسند آئے گا۔
شاعر ی سیکھنے کا بنیادی قاعدہ
غلام ربانی فدا — اگست 8، 2013 3:56 شام
جان کی امان پاؤن تو ایک لفظ کہوں۔
مدیروں کے یہاں کسی کی خیریت نہیں ہوتی ۔معذرت کے ساتھ۔
اُوپر اللہ ، نیچے ہم
ہم پر اُس کا ہے یہ کرم
مذکورہ بالا شعرمیں پہلامصرع قابل گرفت اور توجہ ہے۔
قرآن میں ہے۔ نحن اقرب من حبل الورید۔ میں تمہاری شہ رگ سے بھی قریب ہوں۔
خداکے لئے کسی جا کامتعین کرنا ازروئے شرع بلاامتیاز ہرمسلک میں کفرہے
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 8، 2019 8:47 صبح
آئی کے عمران — اکتوبر 8، 2019 2:39 شام
سمتیں
محمد خلیل الرحمٰن
مشرِق، مغرِب، شِمال ، جُنوب
سِمتوں کے یہ نام ہیں خُوب
اُوپر اللہ ، نیچے ہم
ہم پر اُس کا ہے یہ کرم
دُنیا ہم کو پیاری سی
اُس نے ہی رہنے کو دی
سُورج مشرِق سے نِکلے
شام کو مغرِب میں ڈوبے
صبح سویرے اُٹھّو سب
سُورج کو پھِر دیکھو جب
ہاتھ اپنے پھیلاؤ گے
سَمتوں کو یوں پاؤ گے
مشرِق میں سورج دیکھو
پیٹھ کے پیچھے مغرِب ہو
داہنے ہاتھ جنوب ہے
سَمت یہ کیسی خوب ہے
قطبِ جنوبی کی یہ سَمت
نقشے کی نچلی یہ سَمت
بائیں ہاتھ شِمال ہے
بھولنا اب تو محال ہے
قطبِ شمالی کی یہ سَمت
تارہٗ قطبی کی یہ سَمت
رات کے بھٹکے راہی کا
رہبر ہے قطبی تارا
رات جب اِس کو دیکھو گے
سَمتوں کو بھی سیکھو گے
واہ واہ
زبردست!
مجھے بھی شوق ہے بچوں کے لیے لکھنے کا آپ کی نظموں سے مدد ملے گی۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 8، 2019 4:06 شام
واہ واہ
زبردست!
مجھے بھی شوق ہے بچوں کے لیے لکھنے کا آپ کی نظموں سے مدد ملے گی۔
جزاک اللہ
آئی کے عمران بھائی۔ خوش رہیے!