سوال

ارشد چوہدری — جنوری 5، 2020 5:41 صبح
آج کل تمام اساتذہ محفل میں نہیں آ رہے۔ کوئی خاص وجہ
الف عین،عظیم،شاہد شاہنواز ،سید عاطف علی اور دیگر اساتذہ۔محمّد خلیل الرحمن اور دیگر اساتذہ۔۔میرے جیسے مبتدی حضرات کی رہنمائی کون کرے گا
ظہیراحمدظہیر — جنوری 5، 2020 5:49 صبح
چوہدری صاحب! آپ کے لئے تو ایک باقاعدہ فل ٹائم استاد کی ضرورت ہے ۔ آپ ماشاء اللہ روزانہ دو تین غزلیں لکھتے ہیں ۔ مشکل ہے آپ کے ساتھ قدم ملا کر چلنا۔:):):)
اللہ کریم سبحانہ و تعالیٰ اردومحفل کے استاد محترم الف عین صاحب کو اپنی امان میں رکھے اور انہیں صحت و ایمان والی عمرِ طویل عطا فرمائے ۔ اعجاز بھائی مصروف ہوں گے ۔ ایک آدھ دن میں آتے ہی ہوں گے ان شاء اللہ۔ ارشد بھائی ، آپ اطمینان رکھیں ۔
ارشد چوہدری — جنوری 5، 2020 5:52 صبح
اب کم کر دی ہیں ،اس لئے استاد بننے کی کوشش کر کے تو دیکھیں ۔ وعدہ ہے آپ کو زیادہ تنگ نہیں کروں گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84.109827/