محمد فائق — جولائی 6، 2024 9:18 شام
"شعر بیانی " کیا یہ ترکیب درست ہے؟
محمد فائق — جولائی 6، 2024 9:19 شام
الف عین — جولائی 6، 2024 10:18 شام
"شعر بیانی " کیا یہ ترکیب درست ہے؟
عجیب ترکیب ہے
دائم جی — جولائی 7، 2024 2:15 صبح
"شعر بیانی " کیا یہ ترکیب درست ہے؟
معنی کے اعتبار سے درست ہے۔ یعنی بیان کو شعری اسلوب میں ادا کرنا۔ بات بات پر شعر سنانے لگا۔ یا نثری تحریر میں ہر سطر کے بعد شعر لکھ دینا، جیسے غبارِ خاطر میں ہے۔ وغیرہ وغیرہ
سید عاطف علی — جولائی 7، 2024 9:19 صبح
قدرے اجنبی اورنا مانوس سی ترکیب ہے لیکن استعمال اور سیاق و سباق کےلحاظ سے اسے معنویت دی جائے تو کچھ بہتر رائے قائم کی جا سکتی ہے۔
La Alma — جولائی 11، 2024 2:35 شام
"شعر بیانی " کیا یہ ترکیب درست ہے؟
شعر خوانی بھی کہا جا سکتا ہے۔
علی وقار — جولائی 11، 2024 2:44 شام
یہ تو معلوم نہیں کہ ترکیب درست ہے یا نہیں تاہم ، جہاں تک اس کے استعمال کا تعلق ہے تو،
ایک شعر میں یہ ترکیب مستعمل دیکھی ہے۔
اشک سے دھوئے گی اک روز بیاضیں شؔیدا
یاد آئے گی اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شعر بیانی میری
اس کے علاوہ ایک نقاد نے ٰسرعت شعر بیانی ٰ کی ترکیب استعمال کی ہے۔