سوال ۔۔۔۔ از:عابی مکھنوی

عابی مکھنوی — جولائی 8، 2014 8:13 صبح
سنا ہے باقی دنیا میں تماشا یوں نہیں ہوتا
کہ جیسے اپنا اٹھتا ہے جنازہ یوں نہیں ہوتا
سنا ہے قتل ہونے پر مہینوں ذکر رہتا ہے
سنا ہے لوگ سوتے میں کہیں ڈر کر نہیں اٹھتے
سنا ہے لوگ راتوں میں اندھیرے کو ترستے ہیں
سنا ہے درس گاہوں میں کتابیں ایک ہوتی ہیں
سنا ہے ہسپتالوں میں تجارت یوں نہیں ہوتی
سنا ہے ہر مسافر کو رعایت خوب ملتی ہے
سنا ہے بات کہنے کو زباں آزاد ہوتی ہے
سنا ہے حکمرانوں کا رویہ ماں سا ہوتا ہے
سنا ہے ساری دنیا میں سبھی کچھ ایسا ہوتا ہے
سنو کیا ایسا ممکن ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
سنو کیا ایسا ہوتا ہے ؟؟؟؟؟؟
عابی مکھنوی
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2014 8:14 صبح
عابی بھائی کچھ مشاعرے کے لیے بھی بچا کر رکھیے۔ آپ کا نام شعراء کی لسٹ میں شامل ہے اور وقت آنے پر آپ کو مدعو کیا جائے گا۔
عابی مکھنوی — جولائی 8، 2014 8:16 صبح
محمد بھائی ڈھونڈ نکالیں کچھ کاٹھ کباڑ سے حسب ذائقہ :)
ابن رضا — جولائی 8، 2014 8:19 صبح
بہت عمدہ نظم
عابی مکھنوی — جولائی 8، 2014 8:30 صبح
ابن رضا بھائی شفقت ہے جناب کی طرف سے ۔۔۔۔
عظیم اللہ قریشی — جولائی 8، 2014 8:57 صبح
عابی مکھنوی
ویل کم ٹو پویلین اینڈ
اردو محفل اچ خوش آمدید
نیرنگ خیال — جولائی 8، 2014 9:00 صبح
بہت عمدہ
ساقی۔ — جولائی 8، 2014 3:07 شام
ہمیشہ کی طرح خوب !
نایاب — جولائی 8، 2014 3:21 شام
واہہہہہہہ
بہت خوب
بہت دعائیں
عمر سیف — جولائی 9، 2014 6:27 صبح
بہت خوب
محمد اسامہ سَرسَری — جولائی 9، 2014 6:42 صبح
بہت عمدہ نظم ہے۔
الف عین — جولائی 9، 2014 8:37 صبح
اچھی نظم ہے، پابند نظم ہے، اگر قوافی کا التزام بھی ہو جاتا تو اور بھی بہتر ہو سکتی ہے
عابی مکھنوی — جولائی 11، 2014 9:59 صبح
آپ احباب کی طرف سے حوصلہ افزائی مجھ نالائق کے لیے باعث سخن ہے ۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%88%D8%A7%D9%84-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A7%D8%B2-%D8%B9%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%D9%85%DA%A9%DA%BE%D9%86%D9%88%DB%8C.75916/