سُنی سُنائی بات از محمد خلیل الرحمٰن

محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 4:35 صبح
سُنی سُنائی بات
محمد خلیل الرحمٰن
حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرا وردِ زُباں کردے
کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے
سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے
کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
کہیں تُم آگے بھیجو اور تمہیں جھوٹوں سماں کردے
دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے
ارشد چوہدری — جون 4، 2021 4:49 صبح
بہت خوب خلیل بھائی
سیما علی — جون 4، 2021 5:46 صبح
دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے
آمین الہی آمین
بہت خوب
ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 6:17 صبح
بہت خوب خلیل بھائی
آداب!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 6:17 صبح
آمین الہی آمین
بہت خوب
ڈھیر ساری دعائیں سلامت رہیے ۔۔۔
جزاک اللہ!
سید رافع — جون 4، 2021 6:31 صبح
بہت عمدہ۔ آمین۔
حالات حاضرہ کے عین مطابق دعا۔
عرفان سعید — جون 4، 2021 7:10 صبح
بہت خوب!
حسبِ حال
محمد تابش صدیقی — جون 4، 2021 7:26 صبح
سُنی سُنائی بات
محمد خلیل الرحمٰن
حدیثِ پاک میں دُہرا رہا ہوں اور دُعا یه ہے
نبی کی بات اے مالک مرا وردِ زُباں کردے
کسی کے جھوٹ پر ہونے کو بس اتنا ہی کافی ہے
کہ وہ جس بات کو سُن لے اُسے آگے بیاں کردے
سُنی ہر بات کی تحقیق کرلو تُم پہ لازم ہے
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے
کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
کہیں تُم آگے بھیجو اور تمہیں جھوٹوں سماں کردے
دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے
جزاک اللہ خیر
بہت خوب خلیل بھائی۔
اب تو یہ مرض لاعلاج ہوتا جا رہا ہے۔ کسی سے تحقیق کا کہہ دیا جائے، تو جواب آتا ہے کہ اگر نہیں یقین تو خود تحقیق کر لو۔
اور پھر اگر یہ بات یاد آتی بھی ہے تو کسی ایسی خبر پر، جس سے ہمارے خیالات کی نفی ہو رہی ہو۔ جو بات اپنے خیالات کے مطابق ہو، اس کی تحقیق کا خیال بھی نہیں آتا۔ اور توجہ دلانے پر بھی ہم برا ہی مانتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں احساس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اشرف علی — جون 4، 2021 8:07 صبح

ماشاء اللّٰہ
گُلِ یاسمیں — جون 4، 2021 8:29 صبح
دُعا ہے اے ہمارے رب ہمیں سچائی پر رکھنا
ہمیں اللہ اس دنیاء میں حق کا ترجماں کردے
آمین ثم امین
بہت خوب خلیل بھائی۔
ما شاء اللہ۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 8:47 صبح
بہت عمدہ۔ آمین۔
حالات حاضرہ کے عین مطابق دعا۔
جزاک اللہ۔ خوش رہیے جناب!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 8:47 صبح
آداب عرض ہے جناب!
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 8:49 صبح
جزاک اللہ خیر
بہت خوب خلیل بھائی۔
اب تو یہ مرض لاعلاج ہوتا جا رہا ہے۔ کسی سے تحقیق کا کہہ دیا جائے، تو جواب آتا ہے کہ اگر نہیں یقین تو خود تحقیق کر لو۔
اور پھر اگر یہ بات یاد آتی بھی ہے تو کسی ایسی خبر پر، جس سے ہمارے خیالات کی نفی ہو رہی ہو۔ جو بات اپنے خیالات کے مطابق ہو، اس کی تحقیق کا خیال بھی نہیں آتا۔ اور توجہ دلانے پر بھی ہم برا ہی مانتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں احساس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
درست تبصرہ کیا ہے تابش بھائی۔ خوش رہیے۔
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 8:50 صبح
جزاک اللہ خیرا
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 8:50 صبح
آمین ثم امین
بہت خوب خلیل بھائی۔
ما شاء اللہ۔
جزاک اللہ خیرا۔ خوش رہیے بٹیا!
الف عین — جون 4، 2021 10:44 صبح
یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!
مرا ورد زباں. یا 'مرے وردِ زباں'
ویڈیو کا درست تلفظ نہیں بندھا ہے۔
کوئی ہو ویڈیو، تصویر
کوئی ہو ویڈیو، فوٹو ہو...
کیا جا سکتا ہے
نظم تو اچھی ہے ماشاء اللہ
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 11:42 صبح
کہیں یه بات جھوٹوں کا تمہیں نہ ہم زُباں کردے

یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!

کہیں یہ بات ہی جھوٹوں کا تم کو ہم زباں کردے
یہ 'نہ' بطور 'نا' میرے گلے سے نہیں اترتا!
مرا ورد زباں. یا 'مرے وردِ زباں'
ویڈیو کا درست تلفظ نہیں بندھا ہے۔
کوئی ہو ویڈیو، تصویر
کوئی ہو ویڈیو، فوٹو ہو...
کیا جا سکتا ہے
نظم تو اچھی ہے ماشاء اللہ
کوئی ویڈیو، کوئی تصویر یا پھر تبصرہ کوئی

کوئی ہو ویڈیو، تصویر یا پھر تبصرہ کوئی
جزاک اللہ استادِ محترم
فاخر رضا — جون 4، 2021 11:50 صبح
کہیں تُم آگے بھیجو اور تمہیں جھوٹوں سماں کردے
اسکا مطلب کیا ہوا
محمد خلیل الرحمٰن — جون 4، 2021 11:53 صبح
آپ کوئی جھوٹی بات فاورڈ کردیں جو خود آپ کو جھوٹا بنادے۔
جھوٹوں سمان ہونا چاہیے جسے ہم نے غلط طور پر سماں باندھا ہے۔ تبدیل کردیں گے۔
الف عین — جون 5، 2021 5:28 صبح
آپ کوئی جھوٹی بات فاورڈ کردیں جو خود آپ کو جھوٹا بنادے۔
جھوٹوں سمان ہونا چاہیے جسے ہم نے غلط طور پر سماں باندھا ہے۔ تبدیل کردیں گے۔
یہ تو مجھ سے صرفِ نظر ہو گیا، اگر سمان مکمل ہوتا تب بھی میں اس ہندی لفظ پر اعتراض کرتا
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D9%8F%D9%86%DB%8C-%D8%B3%D9%8F%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D8%B2-%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D8%AE%D9%84%DB%8C%D9%84-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D8%AD%D9%85%D9%B0%D9%86.116501/