سیاسی لوگ::(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

محمد خلیل الرحمٰن — اگست 14، 2013 8:24 صبح
سیاسی لوگ
محمد خلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)
یہی سیاستِ دوراں، یہی ہے حال ان کا
کہ صبح و شام بدلتی ہیں ان کی تقریریں
کمالِ کِذب و ریا ہے یہ زندگی ان کی
معاف کرتا ہے ’’انصاف‘‘ ان کی تقصیریں
سکندرانہ جلال اور ادائیں شاہانہ
سیاسی لوگ، برہنہ ہیں جن کی تدبیریں
خودی؟ یہ کون سی چڑیا کا نام ہے صاحب
کھنگال بیٹھے سیاسی تمام تحریریں
بس ایک بار انہیں منتخب تو ہونے دو
یہ اقربا ء کی تو بدلیں ضرور تقدیریں
جمہوریت کا تو منکِر نہیں ہوں میں لیکن
یہ وہ نظام ہے جِس میں فقط ہیں تکبیریں
۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال
نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا
کہ صبح و شام بدلتی ہیں ان کی تقدیریں
کمالِ صِدق و مروّت ہے زندگی ان کی
معاف کرتی ہے فطرت بھی ان کی تقصیریں
قلندرانہ ادائیں ، سکندرانہ جلال
یہ امّتیں ہیں جہان میں برہنہ شمشیریں
خودی سے مردِ خود آگاہ کا جمال و جلال
کہ یہ کتاب ہے باقی تمام تفسیریں
شکوہِ عید کا منکر نہیں ہوں میں لیکن
قبول ِ حق ہیں فقط مردِ حر کی تکبیریں
حکیم میری نواؤں کا راز کیا جانے
وارئے عقل ہیں اہلِ جنوں کی تدبیریں​
جیہ — اگست 14، 2013 8:26 صبح
کمالِ کِذب و ریا ہے یہ زندگی ان کی
معاف کرتا ہے ’’انصاف‘‘ ان کی تقصیریں
یہ شعر تو کمال کا لکھا ہے۔ بہت خوب
سید شہزاد ناصر — اگست 14، 2013 8:33 صبح
کمالِ کِذب و ریا ہے یہ زندگی ان کی
معاف کرتا ہے ’’انصاف‘‘ ان کی تقصیریں
خوب ہے خوب ہے :)
ماشاءاللہ طبعیت کی جولانی زوروں پر ہے
اللہ اسے اسی طرح قائم دائم رکھے آمین
الف نظامی — اگست 14، 2013 1:13 شام
واہ!
بہت خوب!
محمد علم اللہ — اگست 14، 2013 1:26 شام
بہت خوب استاد محترم
مزا آگیا
آپ نے جن سیاستدانوں پر طنز کی ہے ادھر کے سیاستدانوں پر بھی یہ پوری طرح فٹ ہے
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 15، 2013 2:56 صبح
یہ شعر تو کمال کا لکھا ہے۔ بہت خوب
پسندیدگی پر دلی شکریہ قبول فرمائیے
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 15، 2013 2:57 صبح
کمالِ کِذب و ریا ہے یہ زندگی ان کی
معاف کرتا ہے ’’انصاف‘‘ ان کی تقصیریں
خوب ہے خوب ہے :)
ماشاءاللہ طبعیت کی جولانی زوروں پر ہے
اللہ اسے اسی طرح قائم دائم رکھے آمین
آداب عرض ہے جناب۔ دلی شکریہ قبول فرمائیے
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 15، 2013 2:58 صبح
:aadab:
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 15، 2013 2:59 صبح
بہت خوب استاد محترم
مزا آگیا
آپ نے جن سیاستدانوں پر طنز کی ہے ادھر کے سیاستدانوں پر بھی یہ پوری طرح فٹ ہے
بروبر، بروبر
یوسف-2 — اگست 15، 2013 7:32 صبح
بس ایک بار انہیں منتخب تو ہونے دو
یہ اقربا ء کی تو بدلیں ضرور تقدیریں
:a6:
:good::zabardast1:
محمد عدنان اکبری نقیبی — اکتوبر 28، 2017 2:17 شام
واہ واہ عمدہ۔لاجواب
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 28، 2017 2:33 شام
آداب عرض ہے
عینی مروت — اکتوبر 28، 2017 3:54 شام
سکندرانہ جلال اور ادائیں شاہانہ
سیاسی لوگ، برہنہ ہیں جن کی تدبیریں
کیا زبردست چوٹ کی ہے سر۔۔
بہت عمدہ!
:)
شوکت پرویز — اکتوبر 29، 2017 7:08 شام
آخری شعر یوں کر لیں
خلیل منکِر جمہوریت نہیں لیکن
یہ وہ نظام ہے جِس میں فقط ہیں تکبیریں
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2017 7:26 شام
بہت خوب ہے۔
آخری شعر یوں کر لیں
خلیل منکِر جمہوریت نہیں لیکن
یہ وہ نظام ہے جِس میں فقط ہیں تکبیریں
عظیم — نومبر 2، 2017 2:57 شام
کھنگال بیٹھے سیاسی تمام تحریریں
ایک مشورہ میری جانب سے بھی یہ ہے کہ اس مصرع کو یوں کر لیں ۔
کھنگال بیٹھے سیاست کی ساری تحریریں
یا
کھنگال بیٹھے ہیں ساری سیاسی تحریریں
اس کے علاوہ ایک سوال کرنا چاہتا ہوں کہ اس طرح جان بوجھ کر کسی کی غزل یا نظم کی پیروڈی کرنا اور معذرت بھی اس بے چارے مرے ہوئے انسان سے کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا معاملہ ہے ؟
یعنی معذرت تو تب کی جاتی ہے جب کوئی غلطی انجانے میں ہو جائے لیکن آپ تو ایک عرصے سے ایسا جان بوجھ کر کر رہے ہیں ۔ پھر معذرت کیوں کرتے ہیں یہ سمجھ نہیں آتا ۔
ظہیراحمدظہیر — نومبر 3، 2017 4:35 صبح
خودی؟ یہ کون سی چڑیا کا نام ہے صاحب
ہاہاہاہاہا! کیا بات کی ہے خلیل بھائی !

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D9%84%D9%88%DA%AF-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%81-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%B0%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE.66688/