شاعری

راحیل اصغر — دسمبر 19، 2018 10:55 صبح
سُن لیا ہم نے فیصلہ تیرا
اور سُن کر اُداس ہو بیٹھے
ذہن چُپ چاپ آنکھ خالی ھے
جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے
اکمل زیدی — دسمبر 19، 2018 10:59 صبح
سُن لیا ہم نے فیصلہ تیرا
اور سُن کر اُداس ہو بیٹھے
ذہن چُپ چاپ آنکھ خالی ھے
جیسے ہم کائنات کھو بیٹھے
گُڈ ہو گیا۔۔۔
راحیل اصغر — دسمبر 19، 2018 11:00 صبح
شکریہ محترم۔۔۔
اکمل زیدی — دسمبر 19، 2018 11:02 صبح
بس دھیان رہے شاعری بامقصد ہو۔۔بحر میں ہو۔۔ورنہ پھر مشورہ یوں ہے کے ۔۔۔
رونے والے پہ ہنسا کرتی ہے دنیا پیارے۔۔۔
راحیل اصغر — دسمبر 19، 2018 11:03 صبح
سر شاعری میں رہنمائی کی ضرورت ہے جبکہ تحریر کافی اچھی لکھ لیتا ہوں۔۔
اکمل زیدی — دسمبر 19، 2018 11:24 صبح
سر شاعری میں رہنمائی کی ضرورت ہے جبکہ تحریر کافی اچھی لکھ لیتا ہوں۔۔
یہاں اصلاح سیکشن میں جاؤ وہاں سے سب کچھ ملے گا ۔۔۔طور طریقہ شاگرد استاد ابھی تو آپ ٹھیلے والے کے پاس ہیں بلکے ٹھیے والے کے پاس اندر پوری مارکیٹ ہے ۔۔سپر مارکیٹ۔۔۔برانڈڈ ۔۔ ;)
الف عین — دسمبر 20، 2018 8:10 صبح
اکا دکا اشعار کی اصلاح کروانے کی بجائے مکمل غزل ایک ساتھ پوسٹ کر کے اصلاح کروائیں
تکنیکی طور پر اشعار درست ہیں
ذہن چپ چاپ کی بجائے کچھ اور ہو تو بہتر ہے میرے خیال میں۔
راحیل اصغر — دسمبر 20، 2018 8:51 صبح
جی سر کوشش جاری ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C.104743/