شاہیں بچے

محمد ریحان قریشی — اپریل 14، 2016 11:00 صبح
مجهے اقبال کے شاہیں بچوں والے اشعار کبهی ٹهیک نہیں لگے
پهر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
پر ن شا ہی مفاعیلن بچو کو ؟؟؟ با لپر دے فاعلاتن
کیا یہ درست ہے جبکہ باقی رباعی مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے وزن پر ہے.
ایک اور سوال ہے
یہ نہ تهی ہماری قسمت کے وصال یار ہوتا
میں نے اس کی تقطیع متفاعلن فعولن متفاعلن فعولن کی تهی اور عروض کے مطابق فعلات فاعلاتن ہے. دونوں چل سکتی ہیں؟
اکمل زیدی — اپریل 14، 2016 11:18 صبح
:eek:
راحیل فاروق — اپریل 14، 2016 11:20 صبح
مجهے اقبال کے شاہیں بچوں والے اشعار کبهی ٹهیک نہیں لگے
اقبالؔ کی عین بدنصیبی ہے یہ! :)
پهر ان شاہیں بچوں کو بال و پر دے
مفاعیلن مفاعیلن فعولن
بچہ فارسی کا لفظ ہے اور اسے تشدید کے ساتھ اور بغیر دونوں طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اردو کے معروف تلفظ میں البتہ تشدید کے ساتھ ہی ہے جس کی وجہ سے آپ کو دھوکا لگا۔
بعض اکابر کی اس قسم کی آرا بھی میری نظر سے گزری ہیں جن میں تشدید کو صریح عربی لسانی رویہ قرار دیا گیا ہے اور فارسی کی بابت یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کی خالص اور ابتدائی شکل میں مشدد الفاظ موجود نہیں تھے۔ موجود فارسی لغت کو بھی دیکھا جائے تو ٹھیٹھ فارسی الفاظ ایسے بہت کم ملیں گے جن میں تشدید پائی جاتی ہو۔
یہ نہ تهی ہماری قسمت کے وصال یار ہوتا
میں نے اس کی تقطیع متفاعلن فعولن متفاعلن فعولن کی تهی اور عروض کے مطابق فعلات فاعلاتن ہے. دونوں چل سکتی ہیں؟
وزن تو وہی ہے جو دونوں سے ظاہر ہے۔ البتہ فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن کی صورت میں اسے تقطیعِ حقیقی کہا جاتا ہے اور عروض دانی کا ثبوت گردانا جاتا ہے۔
محمد ریحان قریشی — اپریل 14، 2016 11:20 صبح
کیا ہوا جناب؟
اکمل زیدی — اپریل 14، 2016 11:26 صبح
کہیں آپ نے یہ تنقید اپنے موجودہ موڈ حساب کے سے تو نہیں کردی :LOL::LOL:
موڈ:
Devilish.gif
سید عاطف علی — اپریل 14، 2016 11:30 صبح
یہ مسئلہ بچہ کے چے کو غیر مشدد استعمال کر نے کا ہے ۔
فارسی میں پیام مشرق میں ماہی بھے اور شاہیں بچے کی گفتگو بھی اسی طرز پر ہوئی ہے۔
ماہی بچہ اے شوخ بہ شاہیں بچہ اے گفت
ایں سلسہ اے موج کہ بینی ہمہ دریاست۔۔۔۔زد بانگ کہ ۔۔۔۔۔۔الخ
۔
محمد ریحان قریشی — اپریل 14، 2016 11:35 صبح
تمام احباب کا بے حد شکریہ
پر ان شاہی مفاعیلن بچو کو با مفاعیلن لپر دے فعولن
محمد وارث — اپریل 14، 2016 12:13 شام
تمام احباب کا بے حد شکریہ
پر ان شاہی مفاعیلن بچو کو با مفاعیلن لپر دے فعولن

پِ رِن شاہی - مفاعیلن (جہاں الف کا وصال ہوا ہے)
بچو کو با - مفاعیلن
ل پر دے - فعولن
لاریب مرزا — اپریل 14، 2016 2:30 شام
اتنی مشکل باتیں سوچنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟؟ :idontknow:
:D

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A7%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%86%DB%92.89347/