شبِ ہجر تیری کہانی سُنائے----برائے اصلاح

ارشد چوہدری — جولائی 30، 2019 3:54 صبح
الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
--------------
فعولن فعولن فعولن فعولن
---------------
شبِ ہجر تیری کہانی سُنائے
تصوّر میں تیری جوانی دکھائے
-------------
مرے دل میں افسوس اس کا رہے گا
اگر زندگی میں نہ ملنے کو آئے
----------------
لگی ہے مرے دل میں الفت کی آتش
لگائی ہے جس نے وہ آ کر بجھائے
----------------
ہوئے خواب پورے نہ میرے کبھی بھی
تمہارے لئے تھے جو دل میں سجائے
-------------
ہمارے ملن کا زمانہ تھا دشمن
سبھی اس میں شامل تھے اپنے پرائے
--------------
نظر میں تمہاری نہ قیمت تھی اُن کی
جو آنسو جدائی میں ہم نے بہائے
----------------
تجھے یاد آئیں گی ارشد کی باتیں
جدائی میں نکلے گی تیری بھی ہائے
---------------
ارشد چوہدری — جولائی 30، 2019 4:54 صبح
شکریہ فلسفی بھائی-کہاں ہوتے ہیں بڑے دنوں بعد نظر آئے ہیں
فلسفی — جولائی 30، 2019 5:13 صبح
شکریہ فلسفی بھائی-کہاں ہوتے ہیں بڑے دنوں بعد نظر آئے ہیں
بھائی ادھر ہی شامل محفل ہیں ۔۔۔ یاد کرنے کا شکریہ
اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آمین
الف عین — جولائی 30، 2019 7:31 صبح
شبِ ہجر تیری کہانی سُنائے
تصوّر میں تیری جوانی دکھائے
------------- اب بوڑھی ہو گئی ہیں مخترمہ؟ جو محض تصور میں ہی جوانی آ سکتی ہے۔
تصور میں تیرا سراپا دکھائے کر دیں
مرے دل میں افسوس اس کا رہے گا
اگر زندگی میں نہ ملنے کو آئے
---------------- کون؟
جو وہ زندگی میں نہ...... کیا جا سکتا ہے
ہوئے خواب پورے نہ میرے کبھی بھی
تمہارے لئے تھے جو دل میں سجائے
------------- کبھی بھی؟
کبھی خواب پورے مرے ہو نہ پائے
کر دیں
باقی درست ہے غزل

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%A8%D9%90-%DB%81%D8%AC%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B3%D9%8F%D9%86%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107854/