شعر برائے اصلاح

یاسر علی یاسر — اپریل 10، 2019 8:36 صبح
اجسام کو کوشش ہے کہ ارواح میں ضم ہوں
ارواح کی ضد ہے کہ بس دور رہیں وہ
یاسر علی یاسر
الف عین — اپریل 10، 2019 5:13 شام
شعر تو درست ہے لیکن یہ تعارف کے زمرے میں پوسٹ کیا گیا ہے اپنا تعارف کرائیں یہاں
الف عین — اپریل 10، 2019 5:13 شام
اجسام کی کوشش...... درست ہے، 'کو' نہیں
یاسر علی یاسر — اپریل 10، 2019 6:09 شام
شکریہ ، وہ ایک ٹاٸپنگ مسٹیک تھی۔ ۔
یاسر شاہ — اپریل 10، 2019 9:09 شام
یاسر صاحب خوش آمدید !
دوسرے مصرع میں اب بھی کسر رہ گئی ہے اعجاز صاحب نے شاید غور نہیں کیا :
ارواح کی ضد ہے کہ بس دور رہیں وہ
یوں یہ کمی دور ہو جائے گی :
اجسام کی کوشش ہے کہ ارواح میں ضم ہوں
ارواح کی ضد ہے کہ رہیں دور وہ ہم سے
ویسے خیال بھی سمجھ نہ سکا کہ یہاں ارواح اجسام سے کیسے ضم ہوں گی-ازراہ تفنّن ایک جوابی شعر میری طرف سے بھی :
ممکن نہیں اجسام ادھر روحوں میں ضم ہوں
ہو جائے اگر ایسا تو بچّے یہاں کم ہوں :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.106353/