ساگر حیدر عباسی — مئی 17، 2017 8:02 شام
تیری فرقت کے لمحوں میں وہ لمحہ بھی پایا ہے
جب ہمیں ہر موڑ پر درد سے چین آیا ہے
امجد علی راجا — مئی 18، 2017 8:36 صبح
دوسرا مصرعہ وزن میں نہیں
تیری فرقت کے لمحوں میں وہ لمحہ بھی پایا ہے
لاکھ جتن کر کے بھی ہم کو چین تو درد سے آیا ہے
ساگر حیدر عباسی — مئی 18، 2017 10:50 صبح
میری شاعری کو چوری کر کے لوگ اپنے نام سے پوسٹ کر رہے ہیں
محمد تابش صدیقی — مئی 18، 2017 10:54 صبح
میری شاعری کو چوری کر کے لوگ اپنے نام سے پوسٹ کر رہے ہیں
یہاں محفل پر؟
فیس بک پر تو یہ بیماری عام ہے۔
ساگر حیدر عباسی — مئی 18، 2017 10:56 صبح
یہ بے حیائی ہے اور کچھ بھی نہیں
اکمل زیدی — مئی 18، 2017 11:01 صبح
یہ بے حیائی ہے اور کچھ بھی نہیں
ویسے یہ مصرعہ طرح بن سکتا ہے -

اکمل زیدی — مئی 18، 2017 11:03 صبح
یہ بے حیائی ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ ۔ ۔ مفتَعِلن فاعلن مفتَعِلن
واہ ۔ ۔ آپ کا تو غصہ بھی بحر میں ہے ۔ ۔
امجد علی راجا — مئی 18، 2017 11:16 صبح
میری شاعری کو چوری کر کے لوگ اپنے نام سے پوسٹ کر رہے ہیں
نشاندہی کریں تا کہ ایسی گھٹیا پریکٹس کو بروقت روکا جا سکے۔