سید تنویر رضا — اگست 3، 2018 4:35 شام
خنجر سے نہ لیا نہ کبھی تیغ و تیر سے
کام ہم نےبس لیا ہے قلم کی صریر سے
الف عین — اگست 3، 2018 5:00 شام
بحر درست
مگر ہر مصرع میں ایک غلطی ضرور ہے
اول میں 'نہ' کو بطور "نا" باندھنا
ثانی: "کام ہم" در اصل "کامم" باندھا گیا ہے، ہ کا اسقاط جائز نہیں
سید تنویر رضا — اگست 3، 2018 5:15 شام
خنجر سے نا لیا ہے نہ کبھی تیغ و تیر سے
ہم نے لیا ہے کام قلم کی صریر سے
سید تنویر رضا — اگست 3، 2018 5:16 شام
معزرت چاہتا ہوں, ہے, اضافی لکھ دیا ہے
خنجر سے نا لیا نہ کبھی تیغ و تیر سے
ہم نے لیا ہے کام قلم کی صریر سے
الف عین — اگست 4، 2018 6:39 صبح
خنجر ہی سے لیا، نہ کبھی۔۔۔۔ کر دیں۔ "نا لیا" سے بچ جائیں گے
سید تنویر رضا — اگست 4، 2018 6:53 صبح
شکریہ