شعر کا پہلا مصرع کیا ہے

Shahnaz Sheikh — اکتوبر 17، 2012 3:56 شام
مجھے اس شعر کا پہلا مصرہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہے
خود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
کافی کوشش کی ہے مگر مجھے تسلی بخش کامیابی نہ ملی ۔۔۔
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 17، 2012 4:19 شام
دوست تیرے سوالوں کا میں کیا جواب دوں
خود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں​
Shahnaz Sheikh — اکتوبر 17، 2012 4:21 شام
بہت شکریہ ۔۔۔ یہ مصرہ ہر جگہ مختلف ملا ہے اس لیے سمجھ نہیں آئی کے اصلی کونسا ہے
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 17، 2012 4:23 شام
میں غم کے گھر میں قید ہوں، بے گھر نہیں ہوں میں
ٹھوکر نہ یوں لگا مجھے، پتھر نہیں ہوں میں
خوش ہو کے دیکھتے ہو کیوں میری تباہی کو
کوئی سہانی شام کا منظر نہیں ہوں میں
ہے تزکرہ دکھوں کا مرے سارے شہر میں
افسوس ایک تیری زباں پر نہیں ہوں میں
دوست تیرے سوالوں کا میں کیا جواب دوں
خود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
Shahnaz Sheikh — اکتوبر 17، 2012 4:25 شام
واہ یہ تو پوری غزل ہی بہت عمدہ ہے
اس کے شاعر کا نام بتا سکتے ہیں؟
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 17، 2012 4:25 شام
یہ میں کہ نہیں سکتا ، پر جو تھا حاضر ہے نا جی
Shahnaz Sheikh — اکتوبر 17، 2012 4:29 شام
میرا مسئلہ تو خیر حل ہو گیا بلکہ پوری غزل ہی مل گئی بہت شکریہ آپ کی مدد کا
خوش رہیے
الف عین — اکتوبر 18، 2012 2:12 صبح
میں غم کے گھر میں قید ہوں، بے گھر نہیں ہوں میں
ٹھوکر نہ یوں لگا مجھے، پتھر نہیں ہوں میں
خوش ہو کے دیکھتے ہو کیوں میری تباہی کو
کوئی سہانی شام کا منظر نہیں ہوں میں
ہے تزکرہ دکھوں کا مرے سارے شہر میں
افسوس ایک تیری زباں پر نہیں ہوں میں
دوست تیرے سوالوں کا میں کیا جواب دوں
خود اپنے آپ کو بھی میسر نہیں ہوں میں
اس غزل کے تو دو اشعار بحر میں ہی نہیں ہیں!!
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 18، 2012 4:52 صبح
اس غزل کے تو دو اشعار بحر میں ہی نہیں ہیں!!
محترم اُستاد
جیسی تھی من و عن ویسی پوسٹ کر دی تھی :)
ابوسنان — اکتوبر 17، 2017 6:17 شام
بہت خوب
ابوسنان — اکتوبر 17، 2017 6:19 شام
مجهے اس کا پہلا مصرعہ چاہیے
جو قوم دیا کرتی ہے تاوان میں آنکهیں
عینی مروت — اکتوبر 17، 2017 7:30 شام
دستیاب مصرع تو کچھ یوں ہے
"نابینا جنم لیتی ہے اولاد بھی ان کی"
کہیں پر "اس کی"بھی نظر سے گزرا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%81%D9%84%D8%A7-%D9%85%D8%B5%D8%B1%D8%B9-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92.55487/