شعر کاوی کے اوایلی دور کی ایک نظم برائے اصلاح.."متروک سے"..

مہدی نقوی حجاز — جولائی 31، 2012 8:41 شام
کیوں کہ یہ نظم بالکل حقیقی احساسات و جذبات کی بنا پر لکھی گئی ہے اس خاطر فنون کی کمی پائی جاتی ہے۔۔۔ لیکن جس میں دل کی بات ہو وہ چیزے دیگر است۔۔
متروک سے
مالکوں سے کبھی کتے بھی دغا کرتے ہیں
ہم وفادار نہیں ترک وفا کرتے ہیں
تیرا ہونا نہیں لازم مرے جینے کے لئے
شمع گل ہو تو بھی پروانے جیا کرتے ہیں
اس نے چاہا تھا ہمیں عشق میں تڑپائے مگر
ہم تو ہر حال میں آسودہ رہا کرتے ہیں
اب جو کرنا ہو تمہیں ترک تو کرلینا حجاز
شعراء بعد میں بے چین ہوا کرتے ہیں۔
مہدی نقوی حجاز — جولائی 31، 2012 8:55 شام
الف عین، محمد وارث، محمد خلیل الرحمٰن، صاحبان سے خصوصی التماس ہے۔۔
مزمل شیخ بسمل — جولائی 31، 2012 8:59 شام
اچھی غزل ہے ماما جی!;)
مہدی نقوی حجاز — جولائی 31، 2012 9:01 شام
اچھی غزل ہے ماما جی!;)
:eek:
مزمل شیخ بسمل — جولائی 31، 2012 9:04 شام
ویسے گھر والی بات ہے
یہ مطلع اور مقطع میں ربط کی تھوڑی کمی لگ رہی ہے۔ باقی تو وزن وغیرہ تو اوکے ہے۔ :)
مہدی نقوی حجاز — جولائی 31، 2012 9:07 شام
ویسے گھر والی بات ہے
یہ مطلع اور مقطع میں ربط کی تھوڑی کمی لگ رہی ہے۔ باقی تو وزن وغیرہ تو اوکے ہے۔ :)
کیسا ربط موصوف وضاحت بھی فرمادیجے گھر میں رہتے۔۔
الف عین — اگست 1، 2012 6:24 صبح
اسے نظم کیوں کہہ رہے ہو؟ غزل کے فارم میں ہی نہیں، ہر شعر فرد فرد ہے۔ بعد میں اصلاح کے ساتھ آتا ہوں۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 1، 2012 12:44 شام
اسے نظم کیوں کہہ رہے ہو؟ غزل کے فارم میں ہی نہیں، ہر شعر فرد فرد ہے۔ بعد میں اصلاح کے ساتھ آتا ہوں۔
ہم نے نظم سمجھ کر لکھی تھی اب غزل ہی سہی۔۔:rolleyes:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D9%88%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%A7%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%AA%D8%B1%D9%88%DA%A9-%D8%B3%DB%92.53145/