شعر کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

عابد علی خاکسار — اپریل 12، 2017 5:50 صبح
مجھ سے وہ مرا ماہءکناں روٹھ گیا ھے۔۔۔۔۔۔
وہ روٹھا کیا !! ایک جہاں روٹھ گیا ھے۔۔۔
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
محمد ریحان قریشی — اپریل 12، 2017 5:57 صبح
کناں فارسی مصدر کردن سے اسمِ فاعل سماعی ہے۔ اس کے معنی ہیں کرنے والا۔
رقص کناں= رقص کرنے والا
ماتم کناں= ماتم کرنے والا
اس لیے ماہ کناں کی ترکیب کچھ مشکوک لگ رہی ہے۔
وہ روٹھا کیا !! ایک جہاں روٹھ گیا ھے
کرنا سے ماضیء مطلق کیا کا وزن فعَل ہے جبکہ سوالیہ کیا کا وزن ہے فع۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 12، 2017 6:01 صبح
یہاں ماہ ِ کنعاں تو نہیں ہے ؟؟؟
عابد علی خاکسار — اپریل 12، 2017 6:11 صبح
یہاں ماہ ِ کنعاں تو نہیں ہے ؟؟؟
مقصود ماہء کنعاں ھی ھے
عابد علی خاکسار — اپریل 12، 2017 6:17 صبح
مجھ سے ماہء کنعان مرا روٹھ گیا ھے
عابد علی خاکسار — اپریل 12، 2017 6:18 صبح
مجھ سے ماہء کنعان مرا روٹھ گیا ھے
محمد ریحان قریشی — اپریل 12، 2017 6:21 صبح
مجھ سے ماہء کنعان مرا روٹھ گیا ھے
مجھ سے مہِ کنعاں جو مرا روٹھ گیا ہے
الف عین — اپریل 12، 2017 7:02 صبح
دوسرا مصرع میں سدھار دوں
وہ روٹھا ہی کیا، ایک جہاں۔۔۔۔لیکن یہ ایک ایک شعر سے کیا حاصل ہو گا۔ پوری غزل کہو۔
عابد علی خاکسار — اپریل 12، 2017 1:12 شام
دوسرا مصرع میں سدھار دوں
وہ روٹھا ہی کیا، ایک جہاں۔۔۔۔لیکن یہ ایک ایک شعر سے کیا حاصل ہو گا۔ پوری غزل کہو۔

بہت شکریہ ۔۔ بات ماہء کناں پر اٹکی ھوئ ھے۔
الف عین — اپریل 13، 2017 5:59 صبح
بہت شکریہ ۔۔ بات ماہء کناں پر اٹکی ھوئ ھے۔
کہاں، اسے تو سدھار دیا گیا ہے، املا بھی اور بحر و اوزان بھی
مجھ سے مہِ کنعاں جو مرا روٹھ گیا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88-%D8%A8-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.95734/