شعر کی اصلاح مطلوب ہے

عابد علی خاکسار — جولائی 18، 2019 8:22 صبح
الف عین صاحب
محمد ،فاطمہ ، دو پھول اور حیدر
یہی پنج تن مرے ایماں کا ہیں محور
مفاعلین مفاعیلن مفاعیلن
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 18، 2019 9:12 صبح
اسے مفاعیلن مفاعیلن فعولن میں منتقل کردیں تو شاید بہتر ہوجائے گا۔
محمد، فاطمہ ،حسنین و حیدر
یہی ہیں پنج تن ایماں کا محور
عابد علی خاکسار — جولائی 18، 2019 11:53 صبح
اسے مفاعیلن مفاعیلن فعولن میں منتقل کردیں تو شاید بہتر ہوجائے گا۔
محمد، فاطمہ ،حسنین و حیدر
یہی ہیں پنج تن ایماں کا محور

بہت نوازش یہ بہت بہتر نہیں بہترین ہے۔۔ جزاک اللہ
الف عین — جولائی 19، 2019 4:41 صبح
در اصل تمہارے شعر میں پنج کے ج کا اسقاط ہو رہا ہے اس لیے بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔
یہی ہیں پنج تن ایمان کے محور
کا محور بھی غلطی ہے
عابد علی خاکسار — جولائی 19، 2019 5:02 شام
در اصل تمہارے شعر میں پنج کے ج کا اسقاط ہو رہا ہے اس لیے بحر سے خارج ہو جاتا ہے۔
یہی ہیں پنج تن ایمان کے محور
کا محور بھی غلطی ہے

یہی ہیں پانچ تن ایماں کا محور ۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88%D8%A8-%DB%81%DB%92.107691/