شکستگی ...

La Alma — اپریل 16، 2017 9:03 شام
شکستگی
کیسا یہ خرابہ ہے
ہر رنگ شکستہ ہے
پہلے بھی تو ان صدیوں کی کوکھ سے کچھ پھیکے لمحات جنم لیتے تھے اور افق اپنے گالوں پہ شفق مل کر کچھ زرد، ذرا غمگیں سی شام سجاتا تھا
اوراقِ فلک پر جب یہ وقت، صراحی سے کچھ رنگ گراتا تو ایام نکھر جاتے
تھک ہار کے روز و شب، آغوشِ تمنا میں کچھ وقت بِتاتے تھے
گھڑیاں وہ مچل کر پھر
دل سوز ، اک انجانی سی لے پہ تھرکتی تھیں
اک وعدہِِ فردا پر سرمستیِ دوراں پھر ہر رنج بھلا دیتی
اس سوز ِجنوں سے ہی سب راگ نکلتے تھے
آزار بہلتے تھے
پیانو پہ وہی دھن ہے
بے درد زمانہ اب سر اس پہ نہیں دھنتا
کیوں سازِ محبت پر ہنگامہ نہیں اٹھتا
الف عین — اپریل 17، 2017 5:05 صبح
واہ، اچھی نظم ہے۔ اصلاح سے پرے۔
La Alma — اپریل 17، 2017 8:09 صبح
واہ، اچھی نظم ہے۔ اصلاح سے پرے۔
زہے نصیب !! بہت شکریہ .
محمد عدنان اکبری نقیبی — اپریل 17، 2017 8:11 صبح
خوبصورت تخلیق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلی
ڈاکٹرعامر شہزاد — اپریل 17، 2017 8:19 صبح
اس سوز ِجنوں سے ہی سب راگ نکلتے تھے
آزار بہلتے تھے
پیانو پہ وہی دھن ہے
بے درد زمانہ اب سر اس پہ نہیں دھنتا
کیوں سازِ محبت پر ہنگامہ نہیں اٹھتا
بہت زبردست ۔ لاجواب ۔
La Alma — اپریل 17، 2017 1:32 شام
خوبصورت تخلیق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعلی
بہت شکریہ .
La Alma — اپریل 17، 2017 1:33 شام
بہت زبردست ۔ لاجواب ۔
آپ کا حسنِ ذوق ہے .
کاشف اسرار احمد — اپریل 18، 2017 11:54 صبح
ماشا اللہ اچھی نظم ہے۔ بس یہاں روانی کچھ ٹوٹتی محسوس ہوتی ہے خاص طور سے آخر تک پہنچتے پہنچتے۔ شاید مصرع زیادہ طویل ہے یا کچھ اور۔
پہلے بھی تو ان صدیوں کی کوکھ سے کچھ پھیکے لمحات جنم لیتے تھے اور افق اپنے گالوں پہ شفق مل کر کچھ زرد، ذرا غمگیں سی شام سجاتا تھا
فرقان احمد — اپریل 18، 2017 12:00 شام
کیا غضب کی نظم ہے! بہت اعلیٰ!
لاریب مرزا — اپریل 18، 2017 4:36 شام
خوب!!
La Alma — اپریل 18، 2017 5:43 شام
ماشا اللہ اچھی نظم ہے۔ بس یہاں روانی کچھ ٹوٹتی محسوس ہوتی ہے خاص طور سے آخر تک پہنچتے پہنچتے۔ شاید مصرع زیادہ طویل ہے یا کچھ اور۔
اس صنف میں ابھی ہماری مشاقی ناقص ہے . منجمد خیالات کسی سمت بہہ نکلیں یہی غنیمت ہے .
La Alma — اپریل 18، 2017 5:44 شام
کیا غضب کی نظم ہے! بہت اعلیٰ!
آپ بھی ہماری ممنونیت درج دفتر کریں .
La Alma — اپریل 18، 2017 5:44 شام
شکریہ لا ریب .
قرۃالعین اعوان — اپریل 19، 2017 12:29 صبح
عمدہ۔۔!!
La Alma — اپریل 19، 2017 1:30 شام
شکریہ قراةالعین ۔
الف عین — اپریل 19، 2017 2:43 شام
کاشف نے ایک مصرع کوٹ کیا تو غور کیا کہ اس میں افق کو مذکر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ درست مؤنث ہے
La Alma — اپریل 19، 2017 4:12 شام
کاشف نے ایک مصرع کوٹ کیا تو غور کیا کہ اس میں افق کو مذکر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ درست مؤنث ہے
شکریہ سر !! میرے علم میں نہیں تھا . میں نے افق کو زیادہ تر بطور مذکر ہی پڑھا ہے .

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B4%DA%A9%D8%B3%D8%AA%DA%AF%DB%8C.95829/