السلام علیکم اہل محفل
امید ہے احباب خیر سے ہونگے
بندہ آج پھر ایک عدد ادنی سی کاوش احباب کی خدمت
میں لے کر حاضر ہوا ہے، امید ہے اساتذہ و دیگر ساتھی
فقیر پر عنایت کا سلسلہ مستقل رکھیں گے
بندہ نظر و توجہ کا طالب
بخشی ہے فقیروں کو جو شان خدا جانے
ان خاک نشینوں کا عرفان خدا جانے
مت دیکھ حقارت سے یہ خاک میں رہ کر بھی
کرتے ہیں ملائک کو مہمان خدا جانے
مت پوچھ فقیروں کے ہوتے ہیں مراتب کیا
خدام میں ہوتے ہیں سلطان خدا جانے
ان خاک نشینوں کی پرواز نہیں پوچھو
افلاک پہ ہوتے ہیں مہمان خدا جانے
سمجھو نہ کبھی کمتر ان خاک نشینوں کو
حیوان کو کرتے ہیں انسان خدا جانے
حیوان کو کرتے ہیں انسان خدا جانے
طالب دعا
س ن مخمور
امر تنہائی