طویل ہوتے گئے انتظار کے لمحے

سعید احمد سجاد — جون 18، 2021 4:05 شام
سر الف عین
یاسر شاہ اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
ہیں تیری یاد کے لمحے قرار کے لمحے
مرے لئے ہیں یہی بس بہار کے لمحے
حصول یار کی رہ میں ہے بے بسی حائل
کہاں گئے وہ مرے اختیار کے لمحے
وہ کھیل کھیل میں ہجر و وصال بچپن کے
تم آ کے امر کرو پھر وہ پیار کے لمحے
تری جفاؤں سے پہلے یقیں تھا تجھ پہ مگر
بکھر گئے وہ مرے اعتبار کے لمحے
ہرایک پل ترے آنے کا تھا گماں لیکن
طویل ہوتے گئے انتظار کے لمحے
حیا کے مارے نگاہیں جو تم جھکاؤ گے
میں کھو نہ دوں کہیں اپنے خمار کے لمحے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 18، 2021 5:00 شام
سر الف عین
یاسر شاہ اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
ہیں تیری یاد کے لمحے قرار کے لمحے
مرے لئے ہیں یہی بس بہار کے لمحے
حصول یار کی رہ میں ہے بے بسی حائل
کہاں گئے وہ مرے اختیار کے لمحے
وہ کھیل کھیل میں ہجر و وصال بچپن کے
تم آ کے امر کرو پھر وہ پیار کے لمحے
تری جفاؤں سے پہلے یقیں تھا تجھ پہ مگر
بکھر گئے وہ مرے اعتبار کے لمحے
ہرایک پل ترے آنے کا تھا گماں لیکن
طویل ہوتے گئے انتظار کے لمحے
حیا کے مارے نگاہیں جو تم جھکاؤ گے
میں کھو نہ دوں کہیں اپنے خمار کے لمحے
خوبصورت خوبصورت!
سعید احمد سجاد — جون 18، 2021 5:18 شام
بہت بہت شکریہ خلیل بھائی سلامت رہیں
فاخر رضا — جون 18، 2021 8:50 شام
اسکی ہجے دیکھ لیجیے گا
محمد ریحان قریشی — جون 18، 2021 9:41 شام
تم آ کے امر کرو پھر وہ پیار کے لمحے
نشست کی تبدیلی سے یہ مصرع درست کیا جا سکتا ہے مثلاََ:
کرو تم آ کے اَمَر پھر وہ پیار کے لمحے
سعید احمد سجاد — جون 19، 2021 2:56 صبح
نشست کی تبدیلی سے یہ مصرع درست کیا جا سکتا ہے مثلاََ:
کرو تم آ کے اَمَر پھر وہ پیار کے لمحے
شکریہ سر
الف عین — جون 19، 2021 6:25 صبح
ریحان کے مشورے کے ساتھ درست ہو گئی ہے غزل
سعید احمد سجاد — جون 19، 2021 9:04 صبح
ریحان کے مشورے کے ساتھ درست ہو گئی ہے غزل
شکریہ سر
ایس ایس ساگر — جون 19، 2021 12:49 شام
عمدہ غزل ہے سعید احمد سجاد بھائی۔
بہت سی داد قبول کیجیے۔
سعید احمد سجاد — جون 19، 2021 5:59 شام
عمدہ غزل ہے سعید احمد سجاد بھائی۔
بہت سی داد قبول کیجیے۔
بہت شکریہ ایس ایس ساگر بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B7%D9%88%DB%8C%D9%84-%DB%81%D9%88%D8%AA%DB%92-%DA%AF%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%B8%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D9%85%D8%AD%DB%92.116685/