رانا راشد — مئی 6، 2019 3:44 صبح
السلام علیکم! طیبہ کا وزن فاعلن ہے یا فعلن؟ لغت میں فاعلن ہے۔ لیکن ہر جگہ اِس کو باندھا فعلن میں جاتا ہے۔ رہنمائی فرما دیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 6، 2019 4:03 صبح
طیّبہ بمعنی پاک بی بی کا وزن فاعلن ہوگا
جبکہ طیبہ (ط ے ب ہ) بمعنی شہرِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وزن فعلن ہونا چاہیے۔
رانا راشد — مئی 6، 2019 4:14 صبح
طیبہ کے تلفظ میں ے لین ، زبر ب پر ھے۔ ے لین کا کیا مطلب؟
الف عین — مئی 6، 2019 4:20 صبح
طیبہ کے تلفظ میں ے لین ، زبر ب پر ھے۔ ے لین کا کیا مطلب؟
لین کا مطلب ہے کہ اس کی آواز بڑی ے کی نکلے گی، چھوٹی ی کی نہیں جیسا کہ خلیل صاحب نے ہجے کر کے لکھا ہے
رانا راشد — مئی 6، 2019 4:22 صبح
اس شعر میں طیبہ لفظ ٹھیک باندھا گیا ہے؟
بحر: فاعلاتن مفاعلن فعلن
خاکِ طیبہ تو اِک طرف راشد
اس زمیں کی ہوا بھی شافی ہے
محمد تابش صدیقی — مئی 6، 2019 4:24 صبح
اس شعر میں طیبہ لفظ ٹھیک باندھا گیا ہے؟
بحر: فاعلاتن مفاعلن فعلن
خاکِ طیبہ تو اِک طرف راشد
اس زمیں کی ہوا بھی شافی ہے
جی درست ہے
رانا راشد — مئی 6، 2019 4:26 صبح
بہت بہت شکریہ دوستو۔ سلامت رہیں