عرصہ پرانی ادھوری غزل۔ اب تو اپنی آرزو ہونے لگی

مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 8:45 شام
چند اشعار اصلاح کی غرض سے حاضر ہیں۔
ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں​
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ​
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
کاشف اکرم وارثی — اگست 17، 2012 8:53 شام
بہت ھی اعلی
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 8:54 شام

شکریہ بڑے بھیا۔
نایاب — اگست 17، 2012 8:59 شام
اک اچھی کوشش
مہدی نقوی حجاز — اگست 17، 2012 8:59 شام
چند اشعار اصلاح کی غرض سے حاضر ہیں۔
ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں
یہاں "ہی" زائد لگتا ہے
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ
یہاں "نا" کو شاید "نہ" کریں تو فصیح ہو اور "کہ" کا "کے" پڑھا جانا بھی غیر فصیح ہوتا ہے۔
میری نظر کم نظر میں شاید یوں بہتر ہو۔
خنجر تحسین سے مت وار کر
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
غزل تو مجموعی طور پر بہت ہی خوب ہے۔۔۔ ما بقی اساتذہ موجود ہیں۔۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 9:01 شام

جی نایاب بھائی۔ یہ میری ابتدائی کاوشوں میں ایک ہے۔ سوچا یہاں بغرض اصلاح پوسٹ کردوں۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 9:18 شام
غزل تو مجموعی طور پر بہت ہی خوب ہے۔۔۔ ما بقی اساتذہ موجود ہیں۔۔
بہت شکریہ آپ کی قیمتی اصلاح کا۔ جزاک اللہ خیراً​
ذات میری مشکبو ہونے لگی​
جب سے تیری جستجو ہونے لگی​
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں​
یہاں "ہی" زائد لگتا ہے​
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی​
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر​
خامشی میں گفتگو ہونے لگی​
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو​
شاعری یوں چار سو ہونے لگی​
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ​
یہاں "نا" کو شاید "نہ" کریں تو فصیح ہو اور "کہ" کا "کے" پڑھا جانا بھی غیر فصیح ہوتا ہے۔​
میری نظر کم نظر میں شاید یوں بہتر ہو۔​
خنجر تحسین سے مت وار کر​
ذات میری اب لہو ہونے لگی​
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو 1 باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
مہدی نقوی حجاز — اگست 17، 2012 9:22 شام
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے لیکن ایک عجیب سی حس ہے مجھے اس بارے میں خیر اساتذہ بہتر سمجھائیں گے۔۔​
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
یہ واقعی بہتر ہے۔۔​
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
لیکن "نا" بذاتہ غیر فصیح ہے اس مقام پر۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2012 9:27 شام
÷÷ لفظ "ہی" کے بغیر "خود کو بھولنا" کیا بے رنگ نہیں ہوجائے گا؟
آپ کی یہ بات بالکل درست ہے لیکن ایک عجیب سی حس ہے مجھے اس بارے میں خیر اساتذہ بہتر سمجھائیں گے۔۔
÷÷تحسین کا خنجر؟؟
اگر یوں کہوں تو؟
حسن کے خنجر سے اب مت وار کر
یہ واقعی بہتر ہے۔۔
”نا“ کا وزن 2 اور ”نہ“ کا وزن 1 کے برابر ہے۔
نہ کو 2 کے وزن پے باندھنا ”نا“ کے مقابلہ میں غیر فصیح ہے۔
اس لحاظ سے اگر ”نہ“ کو باندھوں تو وزن سے خارج اور اگر 2 باندھوں تو بہتر متبادل ”نا“ موجود ہے۔ :)
لیکن "نا" بذاتہ غیر فصیح ہے اس مقام پر۔

چلیں مصرعہ تو نا کے بنا ہی آ گیا ہے۔ نا اور نہ کے لئے استاد حضرات الف عین محمد وارث کو پکارتے ہیں۔ :)
مہدی نقوی حجاز — اگست 17، 2012 9:44 شام
مزمل شیخ بسمل صاحب یہ جو عنوان میں جناب نے عرصے کا ذکر کیا ہے اس کے استعمال تو میدان کے ہیں۔۔۔ مدت زیادہ فصیح معلوم ہوتا ہے۔۔ :D
الف عین — اگست 18، 2012 6:38 صبح
نہ اور کہ کے بارے میں میں تو ہمیشہ ہی کہتا آیا ہوں کہ بطور سبب غلط ہے، دو حرفی باندھنا۔ بسمل شاید ہمیشہ اسے گوارا سمجھتے ہیں۔ لیکن غلطی تو غلطی ہی ہے۔
ہاں، ’ہی‘ زائد تو نہیں، اگر بحر سے مراد ہے، لیکن بیانیہ میں ضرور کھٹکتا ہے، ’خود کو ہی بھولا ہوں‘، اس کی بجائے
بھول بیٹھا خود کو تیری کھوج میں
زیادہ بہتر نہیں؟
یہ اصلاح تو یہیں ہو گئی، باقی بعد میں
مزمل شیخ بسمل — اگست 18، 2012 6:52 شام
نہ اور کہ کے بارے میں میں تو ہمیشہ ہی کہتا آیا ہوں کہ بطور سبب غلط ہے، دو حرفی باندھنا۔ بسمل شاید ہمیشہ اسے گوارا سمجھتے ہیں۔ لیکن غلطی تو غلطی ہی ہے۔
ہاں، ’ہی‘ زائد تو نہیں، اگر بحر سے مراد ہے، لیکن بیانیہ میں ضرور کھٹکتا ہے، ’خود کو ہی بھولا ہوں‘، اس کی بجائے
بھول بیٹھا خود کو تیری کھوج میں
زیادہ بہتر نہیں؟
یہ اصلاح تو یہیں ہو گئی، باقی بعد میں

شکریہ استاد جی۔ اصلاح کا انتظار رہے گا۔
”نہ“ کے بارے میں کہہ چکا ہوں شعر میں سببِ خفیف باندھنا غلط ہی ہے جس کے باعث ”نا“ لکھا۔
لفظ ”کہ“ کو سبب خفیف باندھنا میری غلطی ہے جس کا اقرار ہے۔ اور بہر حال اشعار پے اصلاح کا کوئی کام نہیں ہوا۔ جیسے تھے ویسے ہی پیش کردئیے کے خود اصلاح سے بہتر استادِ محترم سے اصلاح کو مناسب سمجھا۔
عاطف بٹ — اگست 18، 2012 6:55 شام
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
بہت خوب۔​
مزمل شیخ بسمل — اگست 18، 2012 7:22 شام
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی​
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی​
بہت خوب۔​

شکریہ جناب۔
الف عین — ستمبر 8، 2012 10:55 صبح
ذات میری مشکبو ہونے لگی
جب سے تیری جستجو ہونے لگی
خود کو ہی بھولا ہوں تیری کھوج میں
اب تو اپنی آرزو ہونے لگی
÷÷س پر بات ہو چکی ہے۔
محو تھے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر
خامشی میں گفتگو ہونے لگی
ہجر گویا شاعروں کا دور ہو
شاعری یوں چار سو ہونے لگی
روز ملنے سے تو عزت بھی گئی
آپ سے تم، تم سے تو ہونے لگی
//یہ تمام اشعار درست ہیں
حسن کے خنجر سے نا کر وار کہ
ذات میری اب لہو ہونے لگی
کیا مراد ’کردار کے‘ ہے؟
حسن کے خنجر سے، نے کردار کے
کر دیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B1%D8%B5%DB%81-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D8%AF%DA%BE%D9%88%D8%B1%DB%8C-%D8%BA%D8%B2%D9%84%DB%94-%D8%A7%D8%A8-%D8%AA%D9%88-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%93%D8%B1%D8%B2%D9%88-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%8C.53618/