عمر ، ابوبکر ، سعد ، طلحہ
سعید ، عثمان ، عبدِ رحمان
علی ، زبیر اور ابو عبیدہ
یہ دس کے دس تھے عظیم انسان
سعید ، عثمان ، عبدِ رحمان
علی ، زبیر اور ابو عبیدہ
یہ دس کے دس تھے عظیم انسان
ابو بکر
کا نام درست کردیں۔بہت شکریہ عاطف بھائی یاد دہانی کرنے کا۔ میں نے تدوین کردی ہے۔
و إياكم
جزاکم اللہ خیرا۔
جزاکم اللہ خیرا۔۔
جناب محمد اسامہ ، آپ نے تو میرے دل کی بات کہہ دی،
بلا شبہ عشرہ مبشرہ کے موضوع پر آپ کا قلم اٹھانا کوئی بے جا نہیں، اور یہ عقیدے کی پختگی اور محبت کی علامت ہے کہ انسان نہ صرف ایسی ہستیوں کو یاد رکھے ، بلکہ اپنی شاعری میں ان کا تذکرہ کرنا بھی ضروری سمجھے ۔۔۔ ۔اگر مجھے اس میں کمی لگتی ہے تو وہ صرف Presentation کی ہے، یعنی بات شعر میں تو بیان ہو گئی لیکن لطف نہ آیا۔۔ وہ صرف عظیم انسان ہی نہیں، عشرہ مبشرہ تھے جنہیں ان کی زندگیوں میں ہی نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت سے سرفراز فرمایا۔ یہ بہت بڑی بات اور بہت عظیم موضوع ہے۔ اس کے لیے یہ قطعہ ہی کافی نہیں، بلکہ آپ اس پر نظم لکھئے جو طویل ہوتی ہے تو ہو، لیکن تذکرے کا حق جتنا آپ ادا کرسکیں، ضرور کیجئے۔۔۔ کہنا آسان ہے، کرنا مشکل۔ اس لیے میں اس کہنے کے ساتھ ساتھ آپ کو دعا بھی دیتا ہوں کہ اللہ آپ کو اس کی توفیق دے اور آپ اپنے خیالات کو بہترین الفاظ کا روپ دے کر پیش کرسکیں (آمین)
علی الراس والعین۔۔۔ کوشش کروں گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔
پسندیدگی کا بہت شکریہ ۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔
Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D8%B1%DB%81%D9%94-%D9%85%D8%A8%D8%B4%D8%B1%DB%81-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.68589/