عشق میں یوں تو کیا نہیں ہوتا

ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 11:54 صبح
عشق میں یوں تو کیا نہیں ہوتا
نالۂ دل رسا نہیں ہوتا
کوئی انساں بھی زندگانی میں
بندِ غم سے رہا نہیں ہوتا
تم سمجھتے ہو تو سمجھتے رہو
ورنہ پتھر خدا نہیں ہوتا
ہو نہ گر نظرِ آتشِ الفت
نخل دل کا ہرا نہیں ہوتا
ہر مرض کی دوا نہیں ممکن
ہر مرض لا دوا نہیں ہوتا
اس کا جینا بھی کوئی جینا ہے
جو کسی پر فدا نہیں ہوتا
ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 11:55 صبح
الف عین
یاسر شاہ
محمّد احسن سمیع :راحل:
یاسر شاہ — جون 27، 2021 4:23 شام
ریحان بھائی السلام علیکم
اور تو سب ٹھیک ہے۔
ہو نہ گر نظرِ آتشِ الفت
نخل دل کا ہرا نہیں ہوتا
یہاں "نظر" کا تلفظ درست نہیں۔
ہر مرض کی دوا نہیں ممکن
ہر مرض لا دوا نہیں ہوتا
یہاں بھی چوک ہو گئی آپ سے۔"نہیں ممکن " کی جگہ "بھی ہوتی ہے" کر دیں تو دوسرے مصرع سے ربط برابر ہوگا۔
ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 4:52 شام
ریحان بھائی السلام علیکم
اور تو سب ٹھیک ہے۔
ہو نہ گر نظرِ آتشِ الفت
نخل دل کا ہرا نہیں ہوتا
یہاں "نظر" کا تلفظ درست نہیں۔
ہر مرض کی دوا نہیں ممکن
ہر مرض لا دوا نہیں ہوتا
یہاں بھی چوک ہو گئی آپ سے۔"نہیں ممکن " کی جگہ "بھی ہوتی ہے" کر دیں تو دوسرے مصرع سے ربط برابر ہوگا۔
بہت شکریہ یاسر بھائی میں نے غلطی سے اس غزل کو ادھر پوسٹ کر دیا یہ اصلاح کا زمرہ نہیں ہے اب مجھے معلوم نہیں کہ اس پوسٹ کو یہاں سے کیسے حذف کیا جاتا ہے
ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 4:56 شام
ریحان بھائی السلام علیکم
وعلیکم السلام
یاسر شاہ — جون 27، 2021 5:00 شام
رپورٹ کر دیں۔
ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 5:14 شام
رپورٹ کر کے لکھ دیں کہ اسے ڈیپورٹ کر دیں۔
کہاں لکھنی پڑے گی رپورٹ
یہیں لکھ دیتا ہوں
برائے مہربانی میری اس غزل کو حذف کر دیا جاوے ۔
غلطی کے لیے معافی کا طلب گار ہوں
فاخر رضا — جون 27، 2021 5:16 شام

ان کا تلفظ دیکھ لیجیے
یاسر شاہ — جون 27، 2021 5:43 شام
کہاں لکھنی پڑے گی رپورٹ
یہیں لکھ دیتا ہوں
برائے مہربانی میری اس غزل کو حذف کر دیا جاوے ۔
غلطی کے لیے معافی کا طلب گار ہوں
حذف کیوں؟
اصلاح سخن میں اگر چاہیں تو منتقل کروا دیں۔نیچے رپورٹ کا آپشن ہے اسے کلک کریں گے تو آگے تختی بنی آئے گی۔اس پر لکھ دیجیے ۔
ایک بات اور جس پر میں معافی چاہتا ہوں وہ یہ کہ آپ کا ٹیگ ملا تو تبصرہ کرتے وقت یہ احساس نہ تھا کہ یہ اصلاح سخن نہیں۔
یاسر شاہ — جون 27، 2021 5:45 شام
ان کا تلفظ دیکھ لیجیے
مرض کا درست تلفظ maraz ہی ہے۔
ریحان احمد ریحانؔ — جون 27، 2021 5:48 شام
حذف کیوں؟
اصلاح سخن میں اگر چاہیں تو منتقل کروا دیں۔نیچے رپورٹ کا آپشن ہے اسے کلک کریں گے تو آگے تختی بنی آئے گی۔اس پر لکھ دیجیے ۔
ایک بات اور جس پر میں معافی چاہتا ہوں وہ یہ کہ آپ کے ٹیگ ملا تو تبصرہ کرتے وقت یہ احساس نہ تھا کہ یہ اصلاح سخن نہیں۔
نہیں نہیں ایسی بات نہیں میں تو غزل یہاں پوسٹ ہی اس لیے کرتا ہوں تا کہ جو غلطیاں ہیں ان کی نشاندہی ہو جائے اور میں میں انہیں دور کر سکوں
یہ تو میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے اسے دوسرے زمرے میں پوسٹ کیا
بعد میں خیال آیا کہ یہ دوسرا زمرہ ہے
اس کے لیے میں منتظمین سے معافی کا طلب گار ہوں
یاسر شاہ — جون 27، 2021 5:58 شام
عشق میں یوں تو کیا نہیں ہوتا
نالۂ دل رسا نہیں ہوتا
کوئی انساں بھی زندگانی میں
بندِ غم سے رہا نہیں ہوتا
تم سمجھتے ہو تو سمجھتے رہو
ورنہ پتھر خدا نہیں ہوتا
اس کا جینا بھی کوئی جینا ہے
جو کسی پر فدا نہیں ہوتا
باقی اشعار خوب ہیں۔داد:)
فاخر رضا — جون 27، 2021 6:40 شام
مرض کا درست تلفظ maraz ہی ہے۔
مرض (مَرْض) عربی۔
- (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔
یہ ہے لغت میں
محمد عبدالرؤوف — جون 27، 2021 6:54 شام
مرض (مَرْض) عربی۔
- (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔
یہ ہے لغت میں
Urdu Lughat
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 27، 2021 7:24 شام
مرض (مَرْض) عربی۔
- (طب) ذہنی یا روحانی بیماری، وہ بیماری جس کا تعلق نفس، روح یا دل سے ہو جیسے جہل، غضب، تکبر، ظلم، حسد حزن اور افراط شہوت وغیرہ۔
یہ ہے لغت میں
کون سی لغت میں؟
میرؔ کا مشہور شعر مصرع ہے ۔۔۔ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔۔۔ یہاں مرض کو اگر ر کے سکوت کے ساتھ پڑھیں تو مصرع بحر سے خارج ہو جائے گا۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 27، 2021 7:25 شام
ہو نہ گر نظرِ آتشِ الفت
نخل دل کا ہرا نہیں ہوتا
یہاں نظر کے بجائے نذر کا محل ہے۔ ویسے غزل اچھی ہے۔
ریحان احمد ریحانؔ — جون 28، 2021 12:20 صبح
یہاں نظر کے بجائے نذر کا محل ہے۔ ویسے غزل اچھی ہے۔
شکریہ راحل بھائی
ریحان احمد ریحانؔ — جون 28، 2021 12:23 صبح
باقی اشعار خوب ہیں۔داد:)
یاسر بھائی بہت شکریہ آپ کی رائے کا آپ لوگوں کی باتوں سے ہمیں بھی کچھ نہ کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے۔
ریحان احمد ریحانؔ — جون 28، 2021 12:28 صبح
ہو نہ گر نذرِ آتش الفت
کیا یہ مصرعہ اب درست ہو گیا ؟
محمّد احسن سمیع :راحل:
الف عین — جون 28، 2021 5:13 صبح
ہو نہ گر نذرِ آتش الفت
کیا یہ مصرعہ اب درست ہو گیا ؟
محمّد احسن سمیع :راحل:
درست ہو گیا، مجھے یہی خیال ہوا کہ شاید ریحان نے املا کی غلطی کی ہے، مفہوم بھی نذر سے زیادہ واضح ہوتا ہے۔
عربی کا مرض ایک دوسرا ہی مَرَض ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.116780/