La Alma — جنوری 31، 2017 7:47 شام
عشق ننگِ آستاں، پیرِ مغاں کا کیا کروں
حُسن رسوائے جہاں، بادہ کشاں کا کیا کروں
کیا خرد کم تھی جو میری جان کو آیا جنوں
اے خدا! اب اس بلائے ناگہاں کا کیا کروں
شامِ ہجراں تُو بتا، کیسے چھپاؤں حالِ دل
لب پہ رکھ تو لُوں ہنسی ، اشکِ رواں کا کیا کروں
کیا خبر مرغ ِتخیل ، کس افق پر کھو گیا
نسخہِ پرواز گُم ہے، آسماں کا کیا کروں
شاہراہ ِ زیست سے اب، دھوپ ہجرت کر گئی
گر شجر مل جائے بھی تو ، سائباں کا کیا کروں
روزِ محشر، اک تماشا اور بھی تھا منتظر
جان چھوٹی تھی مکاں سے ، لامکاں کا کیا کروں
پار ہو اُس کے جگر کے ، زخم کاری چاہیے
دیجئے مجھ کو قلم ، نوکِ سناں کا کیا کروں
اَبُو مدین — جنوری 31، 2017 7:51 شام
ہر شعر لاجواب. داد قبول کیجیے.

حمیرا عدنان — جنوری 31، 2017 7:51 شام
بہت عمدہ زبردست
عبدالقیوم چوہدری — جنوری 31، 2017 7:56 شام
شامِ ہجراں تُو بتا، کیسے چھپاؤں حالِ دل
لب پہ رکھ تو لُوں ہنسی ، اشکِ رواں کا کیا کروں
روزِ محشر، اک تماشا اور بھی تھا منتظر
جان چھوٹی تھی مکاں سے ، لامکاں کا کیا کروں
بہت اعلیٰ
امان زرگر — فروری 1، 2017 1:57 صبح
دیجئے مجھ کو قلم، نوک سناں کا کیا کروں
واہ بہت خوب، ایک اچھی نقاد، کہیں بہتر شاعرہ. اللہ برکت دے
La Alma — فروری 1، 2017 5:41 صبح
ہر شعر لاجواب. داد قبول کیجیے.
متشکرم .
La Alma — فروری 1، 2017 5:41 صبح
La Alma — فروری 1، 2017 5:42 صبح
La Alma — فروری 1، 2017 5:43 صبح
دیجئے مجھ کو قلم، نوک سناں کا کیا کروں
واہ بہت خوب، ایک اچھی نقاد، کہیں بہتر شاعرہ. اللہ برکت دے
اعلیٰ ظرفی ہے آپ کی . بہت شکریہ .
فرقان احمد — فروری 1، 2017 5:43 صبح
شامِ ہجراں تُو بتا، کیسے چھپاؤں حالِ دل
لب پہ رکھ تو لُوں ہنسی ، اشکِ رواں کا کیا کروں
شاہراہ ِ زیست سے اب، دھوپ ہجرت کر گئی
گر شجر مل جائے بھی تو ، سائباں کا کیا کروں
روزِ محشر، اک تماشا اور بھی تھا منتظر
جان چھوٹی تھی مکاں سے ، لامکاں کا کیا کروں
لاجواب اشعار! خوب صورت شراکت!
ابن فقیر — فروری 1، 2017 5:43 صبح
بہت خوب
La Alma — فروری 1، 2017 5:49 صبح
لاجواب اشعار! خوب صورت شراکت!
اس پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں .
La Alma — فروری 1، 2017 5:50 صبح
محمد عدنان اکبری نقیبی — فروری 1، 2017 6:19 صبح
روزِ محشر، اک تماشا اور بھی تھا منتظر
جان چھوٹی تھی مکاں سے ، لامکاں کا کیا کروں
بہت اعلی جناب۔
سید شہزاد ناصر — فروری 1، 2017 6:27 صبح
بہت خوب

داد قبول کیجئے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
سید لبید غزنوی — فروری 1، 2017 6:30 صبح
بہت عمدہ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔۔
بہت ہی اعلیٰ رلتی کی ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین
La Alma — فروری 1، 2017 7:47 صبح
La Alma — فروری 1، 2017 7:47 صبح
بہت خوب

داد قبول کیجئے
اللہ کرے زور قلم زیادہ
پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں .جزاک اللہ .
La Alma — فروری 1، 2017 7:49 صبح
بہت عمدہ بہت سی داد قبول فرمائیں ۔۔
بہت ہی اعلیٰ رلتی کی ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ہو آمین
بہت شکریہ .
؟؟؟
سید عاطف علی — فروری 1، 2017 8:04 صبح
واہ بہت اچھے ۔