عشقِ بے مہر سے نکل آیا

ایم اے راجا — مارچ 7، 2013 7:57 شام
ایک پرانی اور بھولی بسری غزل جو ہ صفائی کے دوران ہاتھ لگ گئی برائے نقید و اصلاح حاضر ہے۔
عشقِ بے مہر سے نکل آیا
درد کے قہر سے نکل آیا
میں کہ جنت تلاش کرتا ہوا
محورِ دہر سے نکل آیا
بھا گیا دشت کا سکوں مجھکو
اس لیئے شہر سے نکل آیا
اسنے تھاما جو ہاتھ کو میرے
لڑ، کے ہر لہر سے نکل آیا
شکر ہے صد مرے خدا تیرا
زلف کے سحر سے نکل آیا
فرطِ جذبات میں کہی وہ غزل
بندشِ بحر سے نکل آیا
اوڑھ کر سر پہ شام کو راجا
زرد دوپہر سے نکل آیا
ایم اے راجا — مارچ 9، 2013 6:56 صبح
جناب استاد محترم اسے بھی برائے مہربانی دیکھیئے گا۔ شکریہ
ایم اے راجا — مارچ 9، 2013 7:20 صبح
محمد خلیل الرحمٰن صاحب آپ بھی ذرا تشریف لائیے گا یہاں
الف عین — مارچ 9، 2013 10:31 صبح
بہت خوب راجا۔ اب میرے خیال میں تم فارغ الاصلاح ہو گئے ہو۔ پہلی قرات میں تو کوئی سقم نظر نہیں آیا۔ سوائے صوتی قوافی بحر اور سحر کے
سید ذیشان — مارچ 9، 2013 8:30 شام
بہت خوب!
ایم اے راجا — مارچ 13، 2013 8:44 شام
بہت خوب راجا۔ اب میرے خیال میں تم فارغ الاصلاح ہو گئے ہو۔ پہلی قرات میں تو کوئی سقم نظر نہیں آیا۔ سوائے صوتی قوافی بحر اور سحر کے
نہیں سر اب بھی میں ویسا ہی ہوں جیسا پہلے دن تھا، پلیز اسے ایک بار پھر دیکھیئے گا، قوافی کو بھی کہ کیا دوپہر والے مصرع کا وزن ٹھیک ہے، کیونکہ مجھے دوپہر کے وزن پر شک ہے، اور بحر اور سحر والے پر بھی غور فرمائیے گا، شکریہ استاد محترم۔
الف عین — مارچ 14، 2013 7:18 صبح
درست ہیں راجا، پہر کو دونوں طرح شعرا نے استعمال کیا ہے، یعنی ہ متحرک اور ہ ساکن۔ یہاں ساکن ہے
ایم اے راجا — مارچ 14، 2013 7:33 صبح
درست ہیں راجا، پہر کو دونوں طرح شعرا نے استعمال کیا ہے، یعنی ہ متحرک اور ہ ساکن۔ یہاں ساکن ہے
آپکی شفقت اور محبت کے لیئے میں بہت شکر گذار ہوں۔
ایم اے راجا — اگست 15، 2013 10:32 شام
درست ہیں راجا، پہر کو دونوں طرح شعرا نے استعمال کیا ہے، یعنی ہ متحرک اور ہ ساکن۔ یہاں ساکن ہے
سر کیا اس مین صوتی قوافی بحر اور سحر بھی ٹھیک ہیں ؟
الف عین — اگست 16، 2013 3:20 صبح
ضرور چلیں گے، اگرچہ ثقہ عروضیے قبول نہیں کرتے۔
ایم اے راجا — اگست 16، 2013 6:30 صبح
ضرور چلیں گے، اگرچہ ثقہ عروضیے قبول نہیں کرتے۔
شکریہ، بہت دعائیں آپ کے لیئے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D8%B4%D9%82%D9%90-%D8%A8%DB%92-%D9%85%DB%81%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D9%86%DA%A9%D9%84-%D8%A2%DB%8C%D8%A7.60787/