علمِ ریاضی اور طولِ شبِ فراق

خلیل الرّحمٰن — اگست 16، 2013 3:24 شام
نظم بعنوان : علمِ ریاضی اور طولِ شبِ فراق
شاعر : خلیلؔ الرّ حمٰن
مورخہ 13 نومبر 2012 ؁
----------------------------
حاضرینِ محفل آداب!
بچپن میں کہیں غلطی سے یہ شعر میرے کانوں میں پڑ گیا تھا:
دعویٰ بہت ہے علمِ ریاضی میں آپ کو
طولِ شبِ فراق ذرا ناپ دیجئے
(نا معلوم)

اور ایک شب مسلسل میرے دماغ پر ضربیں لگا نے لگا۔۔ لہٰذا اِس کا مکّو مستقل طور ٹھپنے کے لیے میں نے جواباً ایک عجیب و غریب قسم کی نظم لکھ دی ہے۔ کیونکہ مجھے فضول شاعری کا کوئی زمرہ نہیں ملا اِسلیے آپ حضرات سے اِسے یہاں (اصلاحِ سُخن میں) برداشت کرنے کی درخواست ہے۔ اساتذہ سے التماس ہے کہ یہاں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی بجائے کسی مستحق کو اپنے وقت سے مستفید فرمائیں۔
ناقابلِ اصلاح
خلیل الرّ حمٰن
۔۔
شب کا حساب لامتناہی
ہجر کا عذاب لامتناہی
وصل کا سراب لامتناہی
حالِ دل خراب لامتناہی
خار ، بنا گلاب لا متناہی
جام ، بنا شراب لامتناہی
بحر بے آب لا متناہی
نظر کے عقاب لامتناہی
نین بے خواب لامتناہی
آزمائشوں کی کتاب لامتناہی
حسن لاجواب لامتناہی
دیوانے بیتاب لامتناہی
افکار پایاب لامتناہی
حدود اضطراب لامتناہی
فہم نایاب لامتناہی
فِکر کمیاب لامتناہی
فریب کے تالاب لامتناہی
رہبر عزت مآب لامتناہی
ظلم کے گرداب لامتناہی
شکست کے ابواب لامتناہی
(خلیلؔ )
سید ذیشان — اگست 16، 2013 3:59 شام
شب کا حساب لامتناہی

شب کا حساب تو چند منٹوں (قطبین کے موسم بہار وخزاں کے شب) سے لے کر 6 ماہ تک(قطبین کے موسم سرما کے شب) ہوتا ہے، لامتناہی تو نہیں ہوتا۔ :p
خلیل الرّحمٰن — اگست 16، 2013 4:35 شام
(y)
اگر کرّہ ارض کو ایک مستوی دو بعدی (Two Dimensional Plane) پر ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے تو قطبین کے تمام حساب لامتناہی ہو جاتے ہیں۔
:laughing:
سید ذیشان — اگست 16، 2013 4:44 شام
(y)
اگر کرّہ ارض کو ایک مستوی دو بعدی (Two Dimensional Plane) پر ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے تو قطبین کے تمام حساب لامتناہی ہو جاتے ہیں۔
:laughing:

بھائی، اتنی مشکل ریاضی ہمیں نہیں آتی۔ آپ کی بات تسلیم کر لیتے ہیں :cautious:
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 16، 2013 6:43 شام
واہ۔۔۔۔۔۔
تلمیذ — اگست 16، 2013 7:21 شام
حدود مضطراب لامتناہی
حدود اضطراب لامتناہی
رہبر عزت مآب لامتناہی:?:
۔۔۔۔۔۔۔
خلیل الرّحمٰن — اگست 16، 2013 9:37 شام
حدود مضطراب لامتناہی
حدود اضطراب لامتناہی
رہبر عزت مآب لامتناہی:?:
۔۔۔ ۔۔۔ ۔
تصحیح پر مشکور ہوں۔ عزت مآب ملا کر لکھا جاتا ہے مگر ایسا کرنے سے مد -ۤ اپنی جگہ چھوڑ کر 'ت' کی جانب جھانکنے لگتی ہے ۔
مہدی نقوی حجاز — اگست 17، 2013 5:59 صبح
تصحیح پر مشکور ہوں۔ عزت مآب ملا کر لکھا جاتا ہے مگر ایسا کرنے سے مد -ۤ اپنی جگہ چھوڑ کر 'ت' کی جانب جھانکنے لگتی ہے ۔
بھائی میرے "مد" مذکر ہے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D9%84%D9%85%D9%90-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B6%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B7%D9%88%D9%84%D9%90-%D8%B4%D8%A8%D9%90-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%82.66774/