عمار خاں کی شاعری برائے اصلاح

عمار ابن ضیا — اپریل 9، 2007 11:32 صبح
السلام علیکم
شاعری، اگر صرف تک بندی کی حد تک ہو تو یہ انتہائی آسان ہے اور اگر تمام لوازمات پورے کرتے ہوئے شاعری کی جائے تو یہ بے انتہا مشکل کام ہے۔
اپنی شاعری کے کچھ منتخبات یہاں پیش کرنے کی جسارت کررہا ہوں۔ مناسب اصلاح فرمایئے
!
عمار ابن ضیا — اپریل 9، 2007 11:40 صبح
عجیب کچھ بھی نہ تھا، پھر بھی کچھ عجیب ہی تھا
وہ مجھ سے دور تھا لیکن مِرے قریب ہی تھا
خبر انوکھی نہیں یہ کہ میں مرا لیکن
انوکھا یہ ہے کہ قاتل مِرا طبیب ہی تھا
مجھے قبول کہ غلطی نہ تھی امیر کی کچھ
کچل دیا جسے گاڑی نے وہ غریب ہی تھا
جسے میں اپنا سمجھتا تھا غم دیا اس نے
سکون جس سے ملا وہ مرا رقیب ہی تھا
نہیں ہے غم کہ اسے پاکے کھودیا عمار!
کہ اس سے مل کے بچھڑنا مِرا نصیب ہی تھا
عمار ابن ضیا — اپریل 12، 2007 8:23 صبح
محترم‌جناب‌اعجاز‌اختر صاحب سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے۔
Arshad khan — فروری 6، 2015 4:48 شام
مشکل ردیف نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ نبهانہ مشکل ہوتا ہے
ch farhan hussain — فروری 13، 2015 3:29 صبح
اچھی کاوش ہے جاری رکھیں
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2015 2:51 شام
ماشاءاللہ بہت عمدہ لکھا ہے عمار صاحب!
ڈھیر ساری داد قبول فرمائیے۔
ظافرعلی — فروری 15، 2015 12:35 شام
بہت عمدہ لکھا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B9%D9%85%D8%A7%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.6271/